FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

حیات محمدﷺ | محمد حسین ہیکل مصری

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,200.00 |  Save Rs.-1,200.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

0

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

حیات محمدﷺ | محمد حسین ہیکل مصری 

تبرکات اور نایاب تصاویر سے مزین خوبصورت اور معیاری کتاب
.
.
یہ ضخیم کتاب ایک ایسی محترم اور مقدس ہستی کے بارے میں ہے، جو ساری دنیا کے انسانوں کے لئے رحمت ہیں، اور یہ موضوع ایسا ہے، جس پر سینکڑوں، ہزاروں نہیں لاکھوں کتابیں لکھی جا چکی ہیں۔ جن میں بعض کتابیں متعدد جلدوں پر مشتمل ہیں۔ سرور کائنات حضرت محمد مصطفیﷺ کی حیاتِ مبارکہ، آپﷺ کا عہد اور آپﷺ کے ارشادات اور تعلیمات کے بارے میں قریب قریب دنیا کی بیش تر زبانوں میں کتابیں لکھی گئی ہیں اور لکھی جاتی رہیں گی۔ خود اردو زبان میں بھی ان کی تعداد اس قدر ہے کہ ان کا شمار کرنا ممکن نہیں ہے۔ صرف اردو ہی نہیں، ہمارے ملک کی دوسری زبانوں، پنجابی، سندھی، بلوچی، پشتو، سرائیکی، براہوی، کشمیری، ہندکو وغیرہ میں بھی اَن گنت کتابیں موجود ہیں۔ آپﷺ کی سیرت پر محدثین، مفسرین، مؤرخین، علماء و فضلاء، سیرت نگاروں اور دانشوروں کی بے شمار کتابیں عام مسلمانوں کے لئے موجود ہیں، جن کے مطالعے سے وہ سیرت مبارکہ سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ پیش نظر کتاب بھی اسی سلسلے کی ہے اور یہ ایک ایسے قلم کار کی تالیف ہے، جس کا تعلق عرب دنیا سے تھا وہ اپنی تحریروں کی وجہ سے پوری دنیا کے علمی و ادبی حلقوں میں معروف ہیں۔ عربی زبان کے ادیب، مفکر، مؤرخ، سیرت نگار اور صحافی ڈاکٹرمحمدحسین ہیکل کا نام عربی زبان و ادب میں سند کا درجہ رکھتا ہے۔ آپ مصر کے مشہور اخبار ’’الاحرام‘‘ کے ایڈیٹر تھے اور صحافتی مصروفیات کے ساتھ ساتھ آپ نے تالیفات و تصنیفات کا سلسلہ بھی جاری رکھا، چنانچہ آپ کی کئی کتابیں ہیں۔ جن میں سے ’’حیات محمدﷺ‘‘ مقبول تالیف ہے۔ اس کتاب میں مؤلف نے یوں تو حضورنبی کریمﷺ کی زندگی کو موضوع بنایا ہے، لیکن وہ صرف حالات و واقعات ہی لکھنے تک محدود نہیں رہے، بلکہ اس عہد کے عمومی اور تاریخی منظرنامے پر بھی نظر ڈالی ہے۔ حضوراکرمﷺ کی بعثت سے آخری ایام تک کے حالات رقم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام کے مخالفین اور مستشرقین کے ان الزامات اور مذہبی تعصّبات کا بھی مدلل جواب دیا ہے، جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف تحریر کئے گئے اور بقول مترجم ’’ڈاکٹرمحمدحسین ہیکل نے اپنی اس تالیف ’’حیاتِ محمدﷺ ‘‘میں علمی نقطۂ نظر سے قرآن و احادیث کے ٹھوس اور مدلل جوابات دئیے ہیں اور کسی بھی مقام پر مستشرقین اسکالرز کی سیرت طیبہ پر لکھی ہوئی کتابوں میں غیرمصدقہ، بے بنیاد اور غیرمستند واقعات کی تردید کرتے وقت موصوف نے اخلاقِ حسنہ سے پہلوتہی نہیں کی۔‘‘ اس ضخیم اور اہم موضوع کی کتاب کے اُردو ترجمے کی صحیح داد تو وہی دے سکتے ہیں جو عربی زبان و ادب سے پوری طرح آگاہ ہوں۔ تاہم میں اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ ترجمہ صاف زبان و الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے ترجمے کی تصحیح و تخریج کا فریضہ نویداحمدربانی نے ادا کیا ہے اور وضاحتی حواشی کے علاوہ حوالے کی عربی عبارتیں بھی حاشیے میں درج کر دی ہیں۔ کتاب میں مقدس مقامات کی تصاویر پر مبنی 32صفحات بھی ہیں۔ 
(روزنامہ جنگ، شین عین)
Hayat e Muhammad (saw) 

Recently Viewed Products

حیات محمدﷺ | محمد حسین ہیکل مصری

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart