FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

اقبال کامل مصنف :| مولانا عبدالسلام ندوی

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.695.00 Rs.695.00 |  Save Rs.0.00 (0% off)

-29

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

اقبال کامل

مصنف : مولانا عبدالسلام ندوی
صفحہ : 394

.

تبصرہ:حافظ عبدالسلام ندوی

بھارت کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے کہا تھا کہ

A nation is ultimately known by its poets and philosophers not by its politicians


یعنی قوم اپنے شاعروں اور فلسفیوں سے پہچانی جاتی ہے نہ کہ ارباب سیاست سےـ
بر صغیر پاک وہند کو یہ فخر ہمیشہ حاصل رہےگاکہ اس کی روے زمین پر عظیم مفکر،بے نظیر فلسفی، ایک زندہ جاوید آئیڈیل اور آسمان علم و فکر کا روشن ستارہ علامہ اقبال رحمہ اللہ کی پیدائش ہوئی ـ
ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال رحمہ اللہ کی زندگی اور فکر وفن سے متعلق اب تک اتنا کچھ لکھا جاچکا ہے کہ صرف قلمکاروں کے اسماء کی فہرست تیار کی جائے تو ایک ضخیم کتاب معرض وجود میں آجائے گی،خود راقم سطور کے پاس زائد از بیس تصانیف موجودہیں،علاوہ ازیں سیکڑوں جرائد و مجلات میں اب تک نہ جانے کتنے خاص نمبرز علامہ کی زندگی پر شائع ہوچکے ہیں،ان میں ادارہ ادبیات کا اردو ماہنامہ سب رس کا اقبال نمبر اور اور نیرنگ خیال کا اقبال نمبر بعنوان نقوش دونوں کافی شہرت کے حامل ہیں ـ
لیکن مولانا عبدالسلام ندوی رحمہ اللہ کی یہ شہرہ آفاق تصنیف” اقبال کامل”ان دنوں کی تحریر کردہ ہے جن دنوں علامہ رحمہ اللہ کی حیات وخدمات پر مواد کی قلت تھی اور علامہ کی زندگی کے تمام پہلوؤں کو یکجا زیر تحریر لانا گویا چیونٹیوں کے منہ سے شکر کے دانے جمع کرنے کے مترادف تھا بایں ہمہ یگانہ روزگار مولانا عبدالسلام ندوی رحمہ اللہ نے نہایت عرق ریزی اور بے پناہ تگ و دو سے ایک ایسا مجموعہ تیار کیا جس نےخرمن اقبال کے خوشہ چینوں کے لئے مرجع کی حیثیت اختیارکرلیا،
اس بیش بہا تصنیف کی یوں تو بے شمار خصوصیات ہیں لیکن یہاں ہم بخوف طوالت محض چند کا ذکر کرتے ہیں ـ
اس کی سب سے پہلی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں علامہ اقبال کی شاعرانہ حیثیت کو اجاگر کیا گیا ہے،جبکہ مصنف سے قبل علامہ کی زندگی پر جو کتابیں تحریر کی گئی تھیں ان میں اس پہلو کو قلم انداز کر دیا گیا تھا،اور اس حقیقت کا اظہار خود مصنف رحمہ اللہ نے بھی کتاب کےدیباچہ میں کیا ہے،دوسری یہ کہ دور جدید کے نقادوں نے علامہ اقبال کی جو تین حیثیتیں قائم کی ہیں یعنی شاعر اقبال،فلسفی اقبال اور مسلمان اقبال ان تینوں پر ایک فنکار کی حیثیت سے ضو افشانی کی گئی ہے،لیکن راقم کی نگاہ فرومایہ میں اگر ان تینوں کا موازنہ کیا جائے تو اقبال فلسفی نے سبقت وفوقیت حاصل کرلی ہے،اگرچہ اس وقت اقبال بحیثیت فلسفی کے عنوان سے ان گنت تصانیف منصہ شہود پر آچکی ہیں تاہم "اقبال کامل” کا یہ باب اپنی مثال آپ ہے،اس میں مصنف رحمہ اللہ نے علامہ کے فلسفہ خودی کو نہایت شرح وبسط کے ساتھ بیان کیا ہے اور جابجا اشعار کے ذریعہ مثالیں بھی قائم کی ہیں ـ
خودی کی تعریف میں صوفیاء اور علامہ اقبال بالکل مختلف ہیں،صوفیاء کے لٹریچر میں اس سے مراد خود بینی یا تکبر لی گئی ہے جبکہ علامہ اس سے تزکیۂ نفس اور اصلاح باطن مراد لیتے ہیں،صوفیاء کا کہنا ہے کہ خودی ذات کو فنا کرنے کا نام ہے جبکہ علامہ کی نظر میں خودی بذات خود قائم رہکر اپنے فطری اقتضاءات کو پورا کرنے کا نام ہے،مصنف رحمہ اللہ نے اس حقیقت کو علامہ کی نہایت عمدہ شاعرانہ تشبیہ کے ذریعہ سمجھایا ہے،
اس کتاب میں مصنف نے ایک اور اہم باب قائم کیا ہے جو کہ دیگر کسی سوانح حیات میں احقر کو نہ مل سکا بلکہ موجودہ دور کی بایوگرافی میں تو یہ سرے سے ناپید ہوچکاہے،وہ باب "اغلاط” کے نام سے ہے،اس میں مصنف نے اصول و قواعد کے مطابق ڈاکٹر صاحب کے کلام میں بہت سی ادب وانشاء کی خامیاں ظاہر کی ہیں،نمونہ کے طور پریہاں ہم علامہ کا ایک شعر پیش کرتے ہیں:
آنکھ وقف دید تھی لب مائل گفتار تھا
دل نہ تھا میرا سراپا ذوق استفسار تھا
اس پر مصنف نے یہ اعتراض کیا ہے کہ "لب مائل گفتار تھے”ہونا چاہئے،لب چونکہ دو ہوتے ہیں اس لیے شعراء اس کے لئے ہمیشہ جمع کا صیغہ لاتے ہیں ـ
لیکن ظاہر ہے کہ یہ ہر برنا و پیر کے بس کی بات نہیں بلکہ علامہ عبد السلام ندوی رحمہ اللہ جیسا فطری مصنف،صاحب تحقیق دانشور،متبحر عالم اور عظیم نقاد ہی اس ناگوار فرض کی ادائیگی کرسکتا ہے،
بہر کیف کتاب نہایت جامع ہے اور اسکا مطالعہ خوانندگان محترم کے اندر جہاں ادبی و شعری ذوق پیدا کرتا ہے وہیں اس سے ذہن ودماغ میں فکر وفن کے نئے دریچے بھی وا ہوتے ہیں ـ

 

Iqbal e Kamil | Maulana Abdus Salam Nadvi

Recently Viewed Products

اقبال کامل مصنف :| مولانا عبدالسلام ندوی

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart