FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

جہان دیدہ | سفرنامہ | مفتی محمد تقی عثمانی

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,540.00 |  Save Rs.-1,540.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-29

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

 جہان دیدہ

مفتی محمد تقی عثمانی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جہان دیدہ بیس ملکوں کا معلوماتی سفرنامہ ہے جو محترم مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی تصنیف ہے


یہ روداد ان ممالک کا احوال ہے جہاں جولائی 1978ء سے اکتوبر 1988ء کے دوران مختلف ادوار میں مصنف کا جانا رہا اور جو کچھ ایک عالمانہ آنکھ نے دیکھا اور سمجھا اسے بلا کم و کاست بیان فرما دیا۔ ان ملکوں میں عراق، سعودی عرب، مصر، الجزائر، شام، اردن، ترکی، سنگاپور، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، قطر، چین، امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، ہندوستان، جنوبی افریقہ، اور فرانس شامل ہیں۔

یہ کتاب جہان آپ کو وادی دجلہ و فرات سے اہرام مصر، جبل احد سے جبل قادسیون، غار اصحابِ کہف سے وادی مؤتہ، ایتھنز سے استنبول اور باسفورس، بیجنگ سے شہر ممنوعہ اور دیوار چین، جوہانسبرگ سے کیپ ٹاؤن، دیوبند سے لکھنؤ، مونٹریال سے ٹورنٹو اور نیاگرا آبشار، اور ویسٹ ورجینیا سے نیویارک، واشنگٹن اور شکاگو کی دلچسپ سیر کراتی ہے وہیں اسلامی تاریخ کے اہم مقامات، عظیم شخصیات کے مزارات اور ان کی زندگی کے ایمان افروز واقعات کا مختصر مگر انتہائی معلوماتی اور ایمان افروز تذکرہ بھی کرتی ہے۔

جنوبی افریقہ میں مرزائی حضرات کی طرف سے دائر کیے مقدمے کا احوال، چین میں اشتراکیت کا تجزیہ، یورپ اور امریکہ کے ترقی یافتہ مگر روح سے عاری معاشرے کے مثبت اور منفی پہلو اور اس سے جڑے دعوت و تبلیغ کے امکانات پر مفتی صاحب روشنی ڈالی ہے۔ ان کے دارالعلوم دیوبند سے پیدائشی، فکری و عملی، اور قلبی تعلق کے پیشِ نظر وہاں منعقد ہونے صد سالہ اجلاس کا ذکر بہت جذباتی ہے۔

ایک جگہ حضرت ابو سلیمان دارانی رحمۃ اللہ علیہ کا قول نقل کرتے ہیں کہ "دنیا اپنے سے بھاگنے والے کا پیچھا کرتی ہے، اگر وہ بھاگنے والے کو پکڑ لے تو زخمی کر کے چھوڑتی ہے، اور اگر طالب دنیا اسے پکڑ لے تو اسے قتل ہی کر ڈالتی ہے۔"

چین کی سالار کاؤنٹی جو ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے اور صوبہ چھینگ ہائی میں شامل ہے، کے بارے میں لکھتے ہیں کہ "صوبہ چھینگ ہائی میں اب تک کوئی غیر چینی وفد کبھی نہیں گیا تھا، بلکہ اس علاقے میں غیر ملکیوں کی آمد پہلے ممنوع تھی۔ کچھ عرصہ قبل ہی یہ صوبہ غیر ملکیوں کے لیے کھولا گیا ہے، اس لیے یہاں کے اکثر مسلمان کسی غیر چینی مسلمان کی صورت سے اب تک ناآشنا تھے، اور پہلی بار باہر کے کچھ مسلمانوں کو دیکھنے کے لیے ان کا بیتابانہ اشتیاق قابلِ دید تھا۔ مصافحے کے دوران متعدد افراد کی آنکھوں سے آنسو جھلکتے نظر آئے، اور جب امام صاحب نے اپنی خیرمقدمی تقریر میں اس بات پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے چینی مسلمانوں کو حج پر جانے کے انتظامات کیے ہیں تو ایک صاحب کو میں نے دیکھا کہ وہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔"

مانٹریال میں میکگل یونیورسٹی کے شعبہ اسلامی علوم کے دورے کے تاثرات میں لکھتے ہیں "علم برائے علم جو محض جاننے کی حد تک محدود رہ کر ماننے اور جھکنے سے ناآشنا ہو، انسان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچاتا۔ ایسا علم کائنات میں سب سے زیادہ ابلیس کو حاصل ہے، لیکن وہ اسے کفر اور جہنم سے بھی نہیں بچا سکا۔ اور جو علم انسان کو اپنے خالق ومالک تک پہنچا کر اسے ایمان بھی نصیب نہ کر سکے، اس پر خواہ مرغوب کن ڈگریوں کا کیسا دلفریب خول چڑھا ہوا ہو، کارزارِ حیات میں وہ انسان کے کسی کام کا نہیں۔"

یہ کتاب عمومی علم میں اضافے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مسلم تنظیموں اور ان کے طریقہ کار کے حوالے سے آگاہی کے لئے بھی مفید ہے۔

بشکریہ فصیح الدین

 

Jahan e Deedah

Safarnama

Mufti Taqi Usmani

Recently Viewed Products

جہان دیدہ | سفرنامہ | مفتی محمد تقی عثمانی

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart