FREE SHIPPING | On order over Rs. 1000 within Pakistan

جامع الحکمت | حکیم محمد حسن قرشی

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,500.00 |  Save Rs.-1,500.00 (Liquid error (sections/product-template.liquid line 159): divided by 0% off)

-4

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

جامع الحکمت

حکیم محمد حسن قرشی

 .

 خاکی ھے مگر اس کے انداز ھیں افلاکی
رومی ھے نہ شامی، کاشی نہ سمرقندی

"جا ٸے استاد خالی است ” یہ مقولہ ابد تا حشر اپنی اہمیت قاٸم رکھے گا۔ اگر اقوام عالم کی تاریخ کا مطالعہ کیا جاٸے تو معلوم ہوتا ھے کہ قوموں کے عروج میں انہی راہنماۓ قوم یعنی اساتذہ کا ہاتھ اصل ھے۔ یہی وجہ ھے کہ خود خالق کاٸنات نے اپنے محبوب پیارے نبی ﷺ کو اس دنیا میں معلم بنا کر بھیجا۔ اس لیٸے اساتذہ اکرام کا درجہ ایک روحانی باپ کی جگہ ہوتا ھے۔ آپکے اندر درس و تدریس کے علاوہ تصنیف و تالیفطکی بھی بہترین صلاحتیں موجود تھیں۔ انہوں نے جامع الحکمت۔ طبی فارما کوپیا۔ سلک مروارید۔ بیاض مسیحا۔ کتاب الکلیات۔ تذکرہ الاطبا ٕ۔ تذکرہ عقاقیر۔ سمیت ان جیسی کیٸی نایاب کتب تحریر کیں۔ آپ پنجاب کے مشہور شہر گجرات میں معروف علمی۔ دینی شخصیت قاضی فضل الدین کے ہاں 27دسمبر 1896 کو پیدا ہوۓ۔ قاضی فضل الدین نے 1857 کی جنگ آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

شفا ٕ الملک ؒ ایک اعلیٰ پاۓ کے طبیب حاذق ہونے کے ساتھ ساتھ استاد بھی تھے ۔ آپ انتہاٸی دانا اور زیرک انسان ہونے کے علاوہ تشخیص مرض اور تجویز دوا میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔

آپ نے طبیہ کالج دھلی سے مسیح الملک حکیم اجمل خان کی زیر نگرانی طبی تعلیم حاصل کی۔ اور بعد ازاں اسی کالج میں شعبہ تدریس سے وابستہ ھوگیۓ۔

مسیح الملک حکیم اجمل خان نے نے جب طبیہ کالج بمبٸ کی بنیاد رکھی تو شفا ٕ الملکؒ کو اس کالج کے پرنسپل کی ذمہ داری سونپ دی۔ 1920 میں آپ جب لاھور تشریف لاۓ تو آپ کو انجمن حمایت اسلام کے تحت قاٸم طبیہ کالج لاھور کے پرنسپل کی ذمہ داری سونپی گٸی۔ شفا ٕ الملک حکیم محمد حسن قرشیؒ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے معالج خاص بھی تھے۔

شفا ٕالملک بطور استاد

بظاہر خاموش طبع۔ سادہ لوح اور دھیمے سے انسان جو ایک زبردست منتظم۔ باصلاحیت استاد اور ایک بااصول سربراہ تھے۔ شفا ٕ الملک نے طب کے طالب علموں کی تعلیم و تربیت کے لیٸے اپنی تمام تر صلاحتیں اور تواناٸیاں وقف کررکھی تھیں۔ وہ ایک سچے مسلمان۔ پکے پاکستانی ہونے کے ساتھ ساتھ مثالی استاد اور اہل علم انبیاۓ کرام کے حقیقی وارث ہوتے ہیں۔ چنانچہ آپ کی زندگی ایک حقیقی استاد کی زندگی سے عبارت تھی۔ مسند تدریس کے اس اعلٰی و ارفع منصب پر فاٸز تھے جن کے بارے میں میر تقی میر کا یہ شعر صادق آتا ھے۔

مت سہل جانو۔ پھرتا ھے فلک برسوں
تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں

جب آپ لیکچر کا آغاز کرتے تو تمام طالب علم بڑے انہماک سے سنتے اور فلسفہ اور منطق کا سمندر ٹھاٹھیں مارنے لگتا۔ فلسفہ کی اصطلاحیں بڑی خوبصورتی سے ذھن نشین کراتے کہ طالب علم دوران لیکچر اِدھر اُدھر دیکھنا تو درکنار آنکھں بھی نہ جھپکتے تھے۔ جب لیکچر ختم ہوتا تو آپ طلبہ سے سوال کرنے کیلٸے کہتے تھے۔ طلبا ٕ جن میں درس نظامی کے فارغ التحصیل بھی ہوتے تھے۔ آپ کو سولات میں الجھانے کی کوشش کرتے لیکن آپ انھیں اسطرح مطمین کرتے کہ وہ اپنے اساتذہ کو بھی بھول جاتے۔

آپ اپنے شاگردوں کو بیٹوں کی طرح سمجھتے تھے۔ اور ان کی ہر مشکل کا نہ صرف حل تجویز فرماتے بلکہ غریب طالب علموں کو اپنے دواخانہ اور مطب میں تربیت دیتے تھے اور ان کی کفالت بھی فرماتے تھے۔ آپ معلمانہ اخلاق کا بے مثال نمونہ تھے۔ آپکے کامیاب معلم ہونے کا ایک ثبوت یہ تھا کہ ہندو۔ سکھ۔ مسلمان طلبا ٕ میں سے ہر طالب علم آپکو اپنا ھمدرد و غمگسار سمجھتا تھا۔

شفا ٕ الملک حکیم محمد حسن قرشی ؒ بڑی جامع اور پہلو دار شخصیت کے مالک تھے۔ وہ ایک جید عالم، حاذق طبیب، عظیم استاد، بلند پایہ اہل قلم اور مشرقی تمدن کا دل آویز مظہر تھے۔

شفا ٕ الملک حکیم محمد حسن قرشی ؒ کی ملّی۔ قومی، طبی اور اتحاد بین المسلمین کیلیۓ خدمات تاریخ کا درخشاں باب ھیں۔ وہ زندگی کے ہر شعبہ میں ایک نمایاں مقام اور ایک الگ پہچان رکھتے تھے۔

میری گل چینیوں نے، سب چمن کو حق جانا
جہاں آۓ پھول نظر، بھر لیے دست و گریبان

 

 

Jamia Al Hikmat

Hakeem Muhammad Hussain Qarshi

Recently Viewed Products

جامع الحکمت | حکیم محمد حسن قرشی

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart