FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

لاہور در شعر فارسی | ڈاکٹر انجم طاہرہ

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.300.00 |  Save Rs.-300.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-6

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

لاہور در شعر فارسی
ڈاکٹر انجم طاہرہ
.

فارسی شاعری میں لاہور لاہور کم و بیش ایک ہزار سال سے شاعروں، ادیبوں، فن کاروں، صوفیوں اور دانشوروں کا اہم مرکز چلا آتا ہے۔ ان سب طبقات کے نمائندوں نے اپنے اپنے رنگ میں عہد بہ عہد اس شہرِ بے مثال سے اپنی وابستگی کا والہانہ اظہار بھی کیا ہے۔ نشیب و فراز کے کسی تاریخی دور میں بھی لاہور سے اظہارِ محبت کی یہ روایت ماند نہیں پڑی بلکہ اب تو روز افزوں ہی لگتی ہے۔ محبت لوگوں سے ہو، جگہوں، چیزوں، موسموں یا کچھ کیفیتوں سے، قابلِ تعریف ہی ہے۔ وابستگی کا احساس اور اس کا خوب صورت اظہار انسانی زندگی کا بہت خوش آیند پہلو ہے۔ معاشروں میں اس احساس کا قائم اور پھولتے پھلتے رہنا نفسیاتی صحت، تخلیقی زرخیزی اور انسانی قدروں کی بقا کے باب میں بہت امید افزا ہے۔ بہت سے ایرانی، تورانی اور افغانی فارسی گو شاعر ادھر ادھر آتے جاتے ہوئے چند دن لاہور میں ٹھہرے۔ کئی سخن وروں نے یہیں وفات پائی۔ ان میں سے بعض کے جسدِ خاکی مقدس مقامات پر منتقل کیے گئے۔ کچھ شعرا مستقلاً یہیں مقیم بھی ہوئے۔ دورِ جدید میں سیاحت یا علمی خدمات کے لیے آنے والے کئی ایرانی، افغانی اور کم از کم ایک ترکی شاعر نے لاہور کو فارسی شاعری میں بے حد سراہا۔ تاریخ کے ہر دور میں بہت سے لاہوری شعرا بھی فارسی میں شعر کہتے رہے۔ ان کے یہاں بھی مدحِ لاہور کے اچھے نمونے ملتے ہیں۔ لاہور کی تعریف میں چند ایسے شعرا کا کلام بھی ملتا ہے جو زندگی بھر لاہور نہیں دیکھ پائے، بن دیکھے ہی حسرتِ دیدار کا اظہار کرتے رہے۔ لاہور کی مدح و ستائش کرنے والوں میں بڑے بڑے اہم اور معروف شعرا کے نام ملتے ہیں جنھوں نے تقریباً تمام کلاسیکی اصناف میں دادِ سخن دی بلکہ ایک آدھ نے تو آزاد نظم کی شکل میں بھی اظہارِ احساسات کیا۔ یہ شاعر مختلف مذہبوں، علاقوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایسے اکثر شاعروں نے لاہور، اس کے لوگوں، عالموں، صوفیوں، شاعروں، فن کاروں، آب و ہوا، نہروں، باغوں، درختوں، پھولوں، پھلوں، پرندوں، سبزیوں، غذاؤں، مسالوں، دست کاریوں، گلیوں محلوں، بازاروں، لباسوں، عمارتوں، تہواروں، کھیلوں، رسموں اور سماجی سرگرمیوں وغیرہ کو منظوم خراجِ تحسین پیش کیا۔ اکا دکا دل جلوں نے اس کی دو چار ہجویں بھی کہہ رکھی ہیں۔ سیکڑوں اشعار پر مشتمل یہ اچھا خاصا قابلِ قدر ادبی اور ثقافتی ذخیرہ ہے۔ بدقسمتی سے اس کا بیشتر حصّہ ابھی تک نا مرتب اور غیر مطبوعہ صورت میں قلمی نسخوں میں دیمک سے نبرد آزما اور معدومی کے خطرے سے مسلسل دوچار ہے۔ ایسے تمام کلام کی ممکنہ حد تک جمع آوری اور اس کا اردو اور انگریزی ترجمہ بہت ضروری ہے۔ بلکہ فارسی نثر بھی مدحِ لاہور میں شاعری سے پیچھے نہیں رہی۔ ایسے تمام نثر پارے بھی موضوعِ انتخاب و ترجمہ بننے کے لائق ہیں۔ کئی مقامی زبانوں کی شاعری میں بھی لاہور سے دلی وابستگی کا اظہار کیا گیا ہے۔ ایسی تخلیقات پر بھی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ یہ سارے مجوزہ منصوبے بہت محنت طلب ہیں اور لگن سے جم کر کام کیے بغیر بہتر طور پر مکمل ہونے والے نہیں ہیں۔ اس سلسلے میں لاہور در شعرِ فارسی کے نام سے ایک بہت اچھی علمی و تحقیقی کاوش ۲۰۱۲ء میں ادارۂ تاریخی تحقیق، لاہور سے شائع ہو چکی ہے۔ شعبۂ فارسی، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر انجم طاہرہ کی یہ لائقِ تحسین کاوش فارسی میں ہے اور غالباً اپنے موضوع پر پہلی کتاب ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہے۔ فارسی زبان میں ہونے کی وجہ سے ہی اس کا اتنا تعارف بھی نہیں ہو سکا، جتنا اس کا استحقاق تھا۔ اسی سبب سے عام اردو دان طبقہ بھی اس سے شایانِ شان استفادہ نہیں کر سکتا۔ اگر اس کا معیاری اردو ترجمہ ہو سکے تو بہت اچھا ہو گا۔ یہ کام کسی با صلاحیت اور با ذوق طالب علم کے تحقیقی مقالے کے طور پر بھی انجام پا سکتا ہے۔ ایک سو ساٹھ صفحات کی اس کتاب میں بہتّر شاعروں کا مختصر تعارف اور لاہور سے متعلق ان کا خوب صورت کلام شامل کیا گیا ہے۔ کئی شعر پارے اس میں پہلی بار طبع ہوئے ہیں جنھیں مختلف قلمی نسخوں سے منتخب کیا گیا ہے۔

معین نظامی

Lahore Dar Shair e Farsi | Dr Anjum Tahira

Recently Viewed Products

لاہور در شعر فارسی | ڈاکٹر انجم طاہرہ

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart