FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

مقائسہ ارمغان حجاز فارسی | بصیرہ عنبرین

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.700.00 |  Save Rs.-700.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-4

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS


مقائسہ ارمغانِ حجاز،فارسی،

ڈاکٹر بصیرہ عنبرین۔

صفحات ۱۹۲

ارمغانِِ حجاز علامہ کا آخری شعری مجموعہ ہے، اس کے دو حصے ہیں اُردو اور فارسی۔ زیر نظر کتاب فارسی حصے کی تحقیق سے متعلق ہے۔ اس میں اقبال کی قلمی بیاض اور مطبوعہ نسخوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا ہے اور متنِ اقبال کی ترمیمات اور متروکات کو موضوعِ بحث بنایا گیا ہے۔ یہ کتاب ڈاکٹر بصیرہ عنبرین کے ایم اے فارسی کا مقالہ ہے۔

کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں انھوں نے رباعی اور دوبیتی میں فرق کو موضوع بنایا ہے۔ اس میں رباعی اور دوبیتی کے اوزان و بحور پر سیرحاصل بحث کی ہے اور مختلف حوالوں سے رباعی کے لییلاحول ولا قوۃ الا باللہ (مفعول مفاعیل مفاعیلن فاع) کی بحر مخصوص قرار دی ہے۔ یہ بحر ہزج کہلاتی ہے اور اس کے چوبیس مختلف اوزان مخصوص ہیں۔ ان کے نزدیک رباعی کے لیے ہر مصرع چہار رکنی ہونا چاہیے اور دوبیتی کے لیے سہ رکنی تاہم دوبیتی بھی بحر ہزج میں لکھی جاتی ہے۔ معروف علماے ادب اور بابا طاہر عریاں کی شاعری سے ۸۸ حوالوں اور حواشی سے انھوں نے رباعی اور دوبیتی پر سیرحاصل گفتگو کی ہے۔

دوسرے باب ’’اقبال کی دوبیتی__ ایک تحقیقی مطالعہ‘‘ میں وہ کہتی ہیں: ’’شعرِ اقبال میں رباعیات کے تحت مرقوم دو بیتیاں رباعی کے مروجہ نظامِ اوزان اور شرائط وقیود سے مکمل طور پر انحراف کرکے خود اپنا ایک نظام تشکیل دیتی ہیں۔‘‘

اوزان و بحور کی بنا پر رباعی اور دوبیتی کے سبب مصنفہ کے خیال میں اقبال کے ہاں رباعیات کی تعداد بہت کم ہے اور رباعیات کے زیر عنوان لکھی جانے والی اُردو اور فارسی دو بیتیوں کی تعداد ۶۱۱ بنتی ہے۔

یوں پہلے دو ابواب کا تعلق ایک ہی موضوع سے ہے جن میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ اقبال نے بابا طاہر کے سوزوگداز، نغمگی اور روانی سے متاثر ہوکر ان کے تتبع میں جو کچھ لکھا، وہ رباعیات نہیں بلکہ دو بیتیاں ہیں۔ صوفی غلام محی الدین کے نام ۲۴؍مئی ۱۹۳۲ء کے خط میں اقبال نے کہا ہے کہ یہ رباعی کے مخصوص اوزان میں نہیں ہیں۔ البتہ انھیں رباعی کہنے میں مضائقہ نہیں۔ اقبال نے متعدد جگہوں پر انھیں رباعیات ہی کہا ہے۔

تیسرے باب میں ارمغانِ حجاز کی بیاض اور مطبوعہ نسخوں کا تقابلی جائزہ ہے۔ اس میں ایسی دو بیتیوں کی نشان دہی کی گئی ہے جو متروک و مسترد ہونے کے باوجود ارمغانِ حجاز میں شامل ہیں۔ اسی طرح ایسی دو بیتیاں جن کا متن واضح طور پر بیاض سے مختلف ہے یا بعض بیاض میں شامل نہیں وہ بھی موجود ہیں۔

چوتھا باب ترمیماتِ ارمغانِ حجاز سے بحث کرتا ہے۔ اس باب میں مصنفہ نے اقبال کی دست نوشت ترمیمات کو موضوعِ بحث بنایا ہے۔ بیاض میں جن مصاریع یا اشعار میں اقبال نے ترمیم یا تبدیلی کی، انھیں زیرنظر باب میں درج کیا گیا ہے۔

پانچواں باب باقیاتِ ارمغانِ حجاز سے متعلق ہے۔ اس میں بیاض اور ۱۹۳۸ء کے مطبوعہ نسخے کا موازنہ کرتے ہوئے ان دو بیتیوں کی نشان دہی کی گئی ہے جو مطبوعہ نسخے میں موجود نہیں۔

کتاب کے آخر میں اقبال کی دست نوشت رباعیات کے نمونے دیے گئے ہیں۔

اقبال کی تفہیم اور فکری ارتقا کے ادراک کے لیے ان کی بیاضوں کا مطالعہ ناگزیر ہے۔ ارمغانِ حجازکے حوالے سے یہ مطالعہاور بھی ناگزیر ہوجاتا ہے کیوں کہدیگر شعری مجموعے تو اقبال کی زندگی میں خود انھی کے ہاتھوں مرتب ہو کر شائع ہو گئے تھے، مگر ارمغان حجاز کو ترتیب دینے کی مہلت انھیں نہیں ملی۔

ڈاکٹر بصیرہ عنبرین کی یہ تحقیقی کاوش بلاشبہ تحقیق متنِ اقبالیات کا ایک عمدہ نمونہ اور اقبالیات میں گراں قدر اضافہ ہے۔ اقبال کے فارسی متن پریہ اپنی نوعیت کا پہلا تحقیقی کام ہے۔ یہ کتاب اقبالیات کے طلبہ اور سکالروں کے لیے حوالے کا درجہ رکھتی ہے۔ کتاب کی طباعت و پیش کش ناشر کے حسنِ ذوق کی عکاس ہے۔ ___قاسم محمود احمد

 

Maqaisa e Armagan e Hijaz Farsi

Dr Baseera Ambreen

Recently Viewed Products

مقائسہ ارمغان حجاز فارسی | بصیرہ عنبرین

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart