FREE SHIPPING | On order over Rs. 1000 within Pakistan

مشاہیر علم و دانش کی آپ بیتیاں

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,200.00 |  Save Rs.-1,200.00 (Liquid error (sections/product-template.liquid line 159): divided by 0% off)

-1

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

مشاہیر علم و دانش کی آپ بیتیاں | تلخیص و ترتیب: محمد حامد سراج
صفحات 432  | بڑا سائز


علما کی آپ بیتیاں ایک ایک کر کے مطالعہ سے گزریں۔ یہ سارے شب و روز مشک بار ہو گئے۔ اِس محنت میں نواب سیّد صدیق حسن خان کی آپ بیتی کی ورق گردانی شروع کی تو علم ہوا کہ آپ کا سلسلہ نسب تینتیس واسطوں سے براہِ راست سیّدنا علی المرتضیٰ t تک پہنچتا ہے۔ کتاب ایک طرف رکھ دی، ادب کا تقاضا تھا کہ باوضو مطالعہ کیا جائے۔ باوضو آپ بیتی کا مطالعہ کیا اور پھر اپنی سی کوشش کی کہ تمام آپ بیتیوں کا مطالعہ با وضو کیا جائے۔ میں نے با ادب با وضو اپنا وقت دو زانو، ان علمائے کرام کی صحبت میں گزارا اور رُوح کی سیرابی کا سامان کیا ۔ آپ بیتی کا مکمل مطالعہ کر لینے کے بعد تلخیص گری کا مرحلہ بڑا جانگسل ہے۔ تلخیص گری کرتے ہوئے اس بات کو مدِنظر رکھنا ہوتا ہے کہ اصل آپ بیتی کی رُوح مجروح نہ ہو اور شخصیت کی زندگی کے روشن اور اُجلے پہلو اپنی چمک دمک اور خوشبو سے محروم نہ ہوں۔ میں اس قابل ہر گز نہیں تھا کہ اس کام کی ذمہ داری لوں۔ مجھے اپنے جہل اور کم علمی کا مکمل اعتراف ہے۔ یہ کسرِنفسی نہیں سچ ہے۔ لیکن میرے دوست امر شاہد نے مٹھی بھر حوصلہ مجھے دان کیا اور میں نے ہمت کی پگڈنڈی پر تقویٰ کا زادِراہ ساتھ لیا اور ربّ کریم کی رحمت کی گھنیری چھاؤں میں سفر پکڑا۔ گزشتہ برس ہم نے ادیبوں کی آپ بیتیوں پر کام کیا اور سیکڑوں نامور ادیبوں کی آپ بیتیوں کی تلخیص گری کا چناؤ کیا اور متعدد آپ بیتیوں کی تلخیص پر خود محنت کی اور اس طرح ـ’’ نامور ادیبوں کی آپ بیتیاں‘‘ ہم نے آپ کے مطالعہ کے لیے طبع کی۔ ادارے نے پُرکشش سر ورق اور اعلیٰ طباعتی مراحل سے گزار کر اسے قاری تک پہنچایا۔ قاری کی تحسین اور پذیرائی سے ہمیں حوصلہ ودیعت ہوا اور ہم نے یہ سلسلہ جوڑے رکھنے اور جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اسی سلسلہ میںہماری محنت ’’مشاہیر علم ودانش کی آپ بیتیاں‘‘ آپ کے ہاتھ میں ہے ۔ اس کتاب پر آپ نے جو رقم خرچ کی ہے وہ رائیگاں نہیں جائے گی۔ میں نے قاری کی دلچسپی کے لیے اس بات کو مکمل دھیان میں رکھا ہے کہ آپ بیتیوں کے مطالعہ میں اکتاہٹ کا عنصر نہ ہو اور دلچسپی کے ساتھ قاری کو عملی زندگی میں رہنمائی اور روشنی ملے ۔


آپ بیتیوں کی فہرست
★ ملّا عبدالقادر بدایونی (۱۵۴۰ - ۱۶۱۵ء)
★ میر غلام علی آزاد بلگرامی (۱۷۰۴- ۱۷۸۶ء)
★ نواب سیّد محمد صدیق حسن خان (۱۸۲۳- ۱۸۹۰ء)
★ مولانا محمد جعفر تھانیسری (۱۸۳۸ - ۱۹۰۵ء)
★ مولوی فقیر محمد جہلمی (۱۸۴۴ ء - ۱۹۱۶ء)
★ مولانا شبلی نعمانی (۱۸۵۷ - ۱۹۱۴ء)
★ مولانا محمد حبیب الرحمٰن خاں شروانی (۱۸۶۶- ۱۹۵۰ء)
★ مولانا عبید اللہ سندھی (۱۸۷۲ - ۱۹۴۴ء)
★ مولانا سیّد حسین احمد مدنی (۱۸۷۹ - ۱۹۵۷ء)
★ مولانا اسلم جیراج پوری (۱۸۸۲- ۱۹۵۵ء)
★ پروفیسر ڈاکٹر مولوی محمد شفیع (۱۸۸۳ - ۱۹۶۳ء)
★ مولانا سیّد سلیمان ندوی (۱۸۸۴ء -۱۹۵۳ء)
★ ملّا واحدی (۱۸۸۸ - ۱۹۷۶ء)
★ مولانا ابو الکلام آزاد (۱۸۸۸ - ۱۹۵۸ء)
★ مولانا عبدالماجد دریا آبادی (۱۸۹۲-۱۹۷۷ء)
★ مولانا عبدالمجید سالک (۱۸۹۴-۱۹۵۹ء)
★ غلام رسول مہر (۱۸۹۵-۱۹۷۱ء )
★ شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا (۱۸۹۸- ۱۹۸۲ء)
★ علامہ محمد اسد (۱۹۰۰ - ۱۹۹۲ء)
★ ڈاکٹر غلام جیلانی برق (۱۹۰۱ - ۱۹۸۵ء)
★ سیّد ابو الاعلیٰ مودودی (۱۹۰۳ - ۱۹۷۹ء)
★ مولانا محمد منظور نعمانی (۱۹۰۵ - ۱۹۹۷ء)
★ صاحبزادہ سیّد افتخار الحسن زیدی (۱۹۲۵ء-اندازاً)
★ خرم مراد (۱۹۳۲-۱۹۹۶ء)
★ مولانا محمد عبدالمعبود (۱۹۳۶ء)
★ جاوید احمد غامدی (۱۹۵۱ء)
★ عبدالمالک مجاہد (۱۹۵۵ء)
Mashaheer e Ilm o Danish ki Aap Beetiyan

Recently Viewed Products

مشاہیر علم و دانش کی آپ بیتیاں

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart