FREE SHIPPING | On order over Rs. 1000 within Pakistan

منہ ول کعبے شریف | مستنصر حسین تارڑ

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,200.00 |  Save Rs.-1,200.00 (Liquid error (sections/product-template.liquid line 159): divided by 0% off)

-8

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

منہ ول کعبے شریف (مستنصر حسین تارڑ) سے اقتباس

سعودیوں کو نماز کی لَت پڑ چکی ہے..اُن کی خصلت میں شامل ہو چکی ہے..زندگی کا ایک معمول ہے جیسے کھانا پینا..سونا جاگنا..گفتگو کرنا یا شاپنگ کرنا..ایسے نماز پڑھنا..اُنہوں نے اِس کی اَدائیگی کو اپنے حواس پر سوار نہیں کیا.. وہ ان لوگوں کی مانند نہیں ہیں جو بار بار گھڑی دیکھتے ہیں..دوسروں سے پوچھتے ہیں کہ اذان ہو تو نہیں گئی..اگر ہو گئی ہے تو وہ مسجد کس مسلک کی ہے جہاں سے اذان ہوئی ہے..وضو کہاں کیا جا سکتا ہے..قبلہ کس جانب ہے..اور پھر دیگر بے نمازیوں پر ایک پُرتقدس نظر حقارت ڈالتے ہوئے اس کی ادائیگی میں مشغول ہو جاتے ہیں۔ کچھ لوگ البتہ ایسے ہوتے ہیں جن کے بارے میں پتہ ہی نہیں چلتا کہ وہ کب محفل سے اُٹھے اور کب واپس آ کر شامل ہو گئے..وہ غل غپاڑہ کرنے سے اجتناب کرتے ہیں..سعودی بھی انہی لوگوں میں شامل ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ ریستوران، سپر سٹورز اور دوکانوں میں مقید تمام لوگ نماز نہیں پڑھتے..کچھ بے چینی سے ٹہلتے رہتے ہیں..کوئی مشروب سُرکتے رہتے ہیں، فرنچ فرائز کھاتے رہتے ہیں اور منتظر رہتے ہیں کہ کب نماز کا وقفہ اختتام کو پہنچے اور کب وہ باقاعدہ زندگی کا آغاز کر سکیں۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے ہم مسجد میں گئے..
مسجد کی وسعت، صفائی ستھرائی اور پاکیزگی اپنی جگہ.. کہ ہم تو حیران ہوتے تھے کہ خدا کے گھر میں بھی اتنا سکون ہو سکتا ہے..
نہ کوئی دہشت ہے اور نہ نار جہنم کا کوئی خوف.. جیسے اپنے گھر میں ہوں..
نماز جمعہ ابھی شروع ہوئی اور اگلے لمحے ختم ہو گئی ..
اتنی شتابی سے پڑھی گئی کہ ہم تو مطمئن نہ ہوئے..
ہم تو تب مطمئن ہوتے جب ہم غلطی سے مقامی مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے جاتے تھے۔ مولوی صاحب خطبے کے دوران چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیتے تھے۔ ہمیں لعن طعن کرتے.. جہنم کی نوید سناتے.. اپنے مسلک کے دفاع میں تلوار بہ کف.. اتنا طویل خطبہ دیتے کہ ہم پچھتانے لگتے..
تب ہم مطمئن ہوتے..
یہاں تو خطبہ بھی مختصر اور نماز بھی مختصر۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔حج میں ابھی کچھ روز باقی تھے..
میں رہینِ جدّہ تو تھا لیکن اس کے خیال سے غافل نہیں تھا..
اس کے خیال سے جو جدّہ سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر گھر بنائے بیٹھا ہے..
طے ہوا کہ حج سے پیشتر اس سے ایک افتتاحی ملاقات کر لی جائے..اسے ملنے کی ریہرسل کر لی جائے تاکہ یکدم اسے سامنے پا کر حواس باختہ نہ ہو جائیں..اس سے ملنے..اس کے سامنے حاضر ہونے کے کچھ آداب سیکھ لیے جائیں.تھوڑی سی نیٹ پریکٹس ہو جائے..
تو ہم اسی..چپ چپ کھڑے ہو ضرور کوئی بات ہے..پہلی ملاقات ہے جی پہلی ملاقات ہے..کو جاتے ہیں..
جدّہ تو شیطان کی آنت کی طرح طویل ہوتا چلاجاتا تھا..
شیطان نے تو بہت بعد میں جلوہ دکھانا تھا فی الحال اس نے اس آنت کی ڈیوٹی لگائی تھی کہ وہ طویل ہوتی چلی جائے..ختم نہ ہو..ختم ہو گئی تو ملاقات ہو جائے گی..اس آنت کے اردگرد روشنیوں کے انبار تھے-
.............................
Title: Mu Val Kaabay Sharif: Safarnama Hajj – منہ ول کعبے شر یف
ISBN: 9693518926
Author: Mustansar Hussain Tarar
Language: Urdu
Year of Publication: 2014
Format: Hardcover
Number of Pages: 464

Recently Viewed Products

منہ ول کعبے شریف | مستنصر حسین تارڑ

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart