FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

نذر نصیر گیلانی | ظہور احمد اظہر

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.260.00 |  Save Rs.-260.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-12

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

نذر نصیر گیلانی
ظہور احمد اظہر
.
  گولڑہ شریف ایک ایسی درس گاہ ہے جہاں علم و دانش کے چشمے پھوٹتے ہیں ۔یہ وہ مقام ہے جہاں روحانی فیوض کے حصول کے لیے عاشقان ِ الفت کا ہر وقت تانتا بندھا رہتا ہے ۔گولڑاہ شریف کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں سے منکرین ختم نبوت کو للکار کر سچ اور حق کا بول بالا کیا گیا۔ یہ حضرت پیر مہر علی شاہ ؒ تھے جنھوں نے آلِ رسول  ﷺ ہونے کا حق ادا کیا۔حضرت پیر مہر علی شاہؒ کی اولاد نے بھی ان کے جانشین ہونے کا بھر پور ثبوت دیا اور اس درسگاہ میں جاری چشمہ فیضان ہونے کو کم نہ ہونے دیا۔حضرت پیر مہر علی شاہؒ کے ان ہی جانشینوں کی تسبیح کے دانوں میں ایک بڑا نام حضرت پیر نصیر الدین نصیر کا ہے۔ 
    پیر نصیر الدین نصیر نے ایک صوفی ، شاعر،ادیب ،محقق ،مورخ ،عالم دین کی حیثیت سے اس درس گاہ کے وقار میں اضافہ کیا۔۔ان کی علمی و ادبی خدمات یقینی طور پر تاریخ کا حصہ ہیں۔ان کی طرف سے تحقیق و تالیف اور روحانی بالیدگی عام کرنے کا سلسلہ جاری تھا کہ اچانک دلدوز خبر آئی کہ ان کی روح پرواز کر گئی۔ پیر نصیر الدین نصیر سجادہ نشین آستانہ عالیہ گولڑا شریف جمعہ کا خطبہ دینے کے لیے تیار ہو رہے تھے کہ اچانک انھیں دل کا دورہ پڑا  اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ 
    پیر نصیر الدین نصیر ایک جامع العلوم  شخصیت تھے،آپ سات زبانوں میں شاعری فرماتے تھے،آپ آستانہ گولڑہ شریف میں حضرت سید غلام معین الدین گیلانی گولڑوی ؒ کے گھر پیدا ہوئے ۔سادات گولڑہ شریف کے چشم و چراغ ہونے اور ذاتی گوناں گوں علمی و ادبی خوبیاں رکھنے کے باعث سید پیر نصیر الدین نصیربھی ملک پاکستان میں اہم مقام و مرتبہ کے حامل تھے۔پاکستانی اخبارات ،رسائل،ریڈیواور ٹیلی ویژن کے مختلف چینلوں کے توسط سے ان کا کلام بلاغت نظام ہر خاص و عام تک پہنچتا رہتا تھا۔ان کا حلقہ ارادت نہ صرف پاکستان میں پھیلا ہوا تھا  بل کہ بیرونی ممالک میں بھی ان کے مریدین کی تعداد کچھ کم نہ تھی۔وہ اپنی زندگی میں ہی ایک نابغۂ روزگار شخصیت اختیار کر چکے تھے۔عربی اور فارسی پر ان کی گرفت کا یہ عالم تھا کہ یونیورسٹیوں کے نامور پروفیسر اور دینی مدارس کے جید علما ان سے راہنمائی حاصل کرتے تھے۔
سید نصیر الدین نصیر بہترین ادیب تھے ان کا شعرو ادب سے شغف اور زبان دانی کا کمال ادبا اور شعرا سے لے کر عوام الناس تک مسلمہ ہے ۔سید نصیر الدین نصیر کی تصانیف خالصتاً دینی ،مذہبی اصلاحی اور تحقیقی نوعیت کی حامل ہیں۔آپ نے شعرو سخن اور تحریر و تقریر سے ہزاروں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنایا ۔آپ نے جس موضوع پر قلم اٹھایا تو قلم برداشتہ لکھتے ہی گئے۔آپ کا انداز بیاں نثر اور نظم دونوں میں منفرد ہے لیکن اس سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ آپ کا منفرد انداز بیاں آپ کے خیالات و احساسات اور آپ کے سچے جذبوں کے جمال کا ترجمان ہے ۔سید نصیر الدین نصیرکے جذبات و خیالات کا حسن ،صداقت و سچائی کی حقیقت ،حق گوئی و بے باکی میں مضمر ہے جس کا اظہار سید نصیر الدین نصیر نے بلا خوف و خطر اپنی نثری تحریروں اور تقریروں میں بھی کیا۔ آپ کی تصانیف  ’’نام و نسب ‘‘ اور ’’رنگ نظام‘‘ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔’’رنگ نظام ‘‘ میں آپ رقم طراز ہیں:
’’ انکسار میرے سرشت اور عجز میری فطرت ہے لیکن وقت اور ماحول نے مجھے بے رحمانہ سلوک کا ہدف بنائے رکھا۔ میں غلط تاویلات کو صحیح نہیںکہہ سکتا بل کہ غلط کو برملا اور بے تکلف غلط ہی کہوں گا۔‘‘
.
Nazr e Nasreen Gillani
Dr. Zahoor Ahmed Azhar

Recently Viewed Products

نذر نصیر گیلانی | ظہور احمد اظہر

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart