Quran e Hakeem aur Hum | Rasool e Akram aur Hum | Dr. Israr Ahmad
Regular price
Rs.3,000.00
|
Save
Rs.-3,000.00
(Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)
Spent Rs. more for free shipping
You have got FREE SHIPPING
ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .
Collections : Books List, Dervish Home, Islam, Newly Added Books, Quran, Seerat ul Nabi (saw),
Tags : Dr. Israr,Islam,Islamic Books,Life of Prophet Muhammad,Prophet,Prophet Muhammad saw,Quran,quran studies,Seerat
PRODUCT DETAILS
قرآن حکیم اور ہم
ربّ ِ کائنات نے انسان کی تخلیق اور اس کےہبوطِ ارضی کے ساتھ ہی اس کی دنیوی و اخروی فوزوفلاح کے لیےراہنمائی کا انتظام بھی فرمادیا تھا۔چنانچہ بنی نوع انسان کا اوّلین فرد پہلا نبی بھی تھاجس نے اپنی اولاد کواپنے خالق ومالک کی بندگی کا درس دیا۔پھراللہ تعالیٰ نےانسانوں ہی میں سےانتخاب کرکےانبیاءورسل کاسلسلہ جاری فرمایاجواپنےابنائےنوع کو اللہ کی بندگی اوردین اسلام کی پیروی کی دعوت دیتے رہے۔ان پیغمبروں پرگاہےبگاہےآسمانی کتب اورصحائف کا نزول بھی ہوتارہا۔لیکن ہر دورمیں ایسا ہوتارہاکہ پیغمبروں کی دعوت کوقبول کرلینے والے لوگ بھی رفتہ رفتہ بگاڑکاشکارہوجاتےاور اپنے پاس موجودآسمانی ہدایت میں من مرضی کی تحریفات کرکےاسےمسخ کردیتے۔بالآخرربّ ِکائنات نےنبی آخرالزماں محمدعربیﷺ کومبعوث فرمایااوران پر اپنا آخری اورتکمیلی پیغام ِہدایت ’’ قرآن حکیم‘‘ کی صورت میں نازل فرمایااورقیامت تک اس کی حفاظت کا انتظام بھی فرمادیا۔ ؎
قرآن حکیم کومحمدرسول اللہﷺکی دعوت و تبلیغ میں مرکزومحورکی حیثیت حاصل تھی اورآپؐ نے اس کی راہنمائی میں نوع ِانسانی کا عظیم ترین انقلاب برپافرمادیا۔
عصر حاضر میں بانی تنظیم اسلا می و مؤسس مرکزی انجمن خدام القرآن لاہورڈاکٹر اسرار احمدؒ پراللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل وکرم ہواکہ انھیں اپنی کتاب سےخصوصی تعلق و نسبت عطافرمائی اور آپ نے اپنی پوری زندگی قرآن حکیم کےعلم و حکمت کی نشرواشاعت اوراس کی انقلابی دعوت کوعام کرنے میں صرف کردی۔
پیش نظر کتاب ’’ قرآن حکیم اور ہم‘‘ محترم ڈاکٹر صاحب کی آٹھ کتابوں کو یکجاکرکےتیارکی گئی ہے،جن میں آپ نے قرآن حکیم کاتعارف پیش کیا ہے،قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کی عظمت کو اجاگر کیا ہےاورمسلمانوں سےقرآن کےمطالبات اور تقاضےبیان کیے ہیں۔
قرآن حکیم بلاشبہ نوع انسانی کےلیےخالق کائنات کا سب سے بڑاانعام اور سب سے عظیم نعمت ہے۔اس حوالےسےاس کتاب کا آغازمحترم ڈاکٹر صاحب کےایک خطاب’’دنیا کی عظیم ترین نعمت،قرآن حکیم‘‘ سےکیاگیاہےجوآپ نے۲۹/رمضان المبارک ۱۴۲۰ھ کوسمن آباد میں نمازتراویح میں دورۂ ترجمہ قرآن کے ایک پروگرام کی اختتامی تقریب میں فرمایاتھا۔
’’عظمت قرآن‘‘ محترم ڈاکٹر صاحب کےخصوصی دلچسپی کےموضوعات میں سےایک تھااوراس موضوع پر آپ نے متعدد بار اظہارخیال فرمایاتھا۔اس ضمن میں آپ کے دو خطبات شاملِ کتاب کیے گئے ہیں،ایک’’ عظمتِ قرآن: بزبان قرآن وصاحب ِقرآنﷺ‘‘ اور دوسرا ’’ عظمتِ قرآن:قرآن وحدیث کےآئینے میں‘‘(’’تعارف ِقرآن‘‘ کےضمیمے کے طور پر)
’’ قرآن حکیم کی قوت تسخیر‘‘محترم ڈاکٹر صاحب کا اظہارِ تشکراورتحدیث ِنعمت پر مشتمل ایک اہم خطاب ہےجو۱۹۹۲ءمیں ایک ایسےموقع پر ہواجب آنجناب کے قائم کردہ قرآن کے انقلابی فکرپرمبنی دواداروں یعنی مرکزی انجمن خدام القرآن لاہوراور تنظیم اسلامی کےسالانہ اجتماعات کا انعقادپہلوبہ پہلو ہوا۔جس سیشن میں یہ خطاب ہوا،اس میں دونوں اداروں کے وابستگان جمع تھے۔
’’تعارف ِقرآن‘‘محترم ڈاکٹر صاحب کےچندسلسلہ وار خطابات کا مجموعہ ہے،جوآٹھ ابواب اور ایک ضمیمہ پر مشتمل ہے۔
’’ قرآن اور امنِ عالم‘‘محترم ڈاکٹر صاحب کا ستمبر۱۹۶۸ءکاایک خطاب ہے،جوفیصل آباد کے ایک دینی ادارےکےسالانہ تربیتی اجتماع میں ہوا۔امن وامان کی موجودہ عالمی صورت حال کےتناظرمیں اس تحریر کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہےاور اسے بڑے پیمانے پرعام کرنے کی ضرورت ہے۔
’’مسلمانوں پر قرآن مجیدکےحقوق‘‘محترم ڈاکٹر صاحب کے دوخطابات ِجمعہ پر مبنی مضمون ہے جو جنوری۱۹۶۸ءمیں جامع مسجدخضرا،سمن آبادلاہور میں ہوئےاور بعدازاں آپ نےانہیں خود مرتب کر کےکتابچے کی صورت دی۔اس کتابچے کو دعوت رجوع الی القرآن کی اساسی دستاویزکی حیثیت حاصل ہےاوریہ اب تک لاکھوں کی تعداد میں شائع ہوچکاہے۔
’’انفرادی نجات اوراجتماعی فلاح کے لیےقرآن کا لائحہ عمل‘‘محترم ڈاکٹر صاحب کے ایک خطاب عام پر مشتمل کتابچہ ہےجوآپ نے۳۱دسمبر۲۰۰۰ءکوقرآن آڈیٹوریم لاہورمیں فرمایااور اس میں اپنے دینی فکرکو جامع اور مانع شکل میں پیش کر کےاُمت کے لیے عملی رہنمائی کا اہتمام فرمایا۔
’’جہادبالقرآن اوراس کےپانچ محاذ‘‘محترم ڈاکٹر صاحب کے۱۹۸۴ءکےتین خطابات پر مبنی ایک معرکۃالآراءکتاب ہے،جنہیں شیخ جمیل الرحمن مرحوم نے ترتیب و تسویدکےمراحل سےگزارا۔
پیش نظر کتاب میں شامل بعض خطابات،خصوصاً ’’تعارف ِقرآن‘‘کی ترتیب و تسویدکی سعادت راقم الحروف کے حصے میں آئی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہےکہ وہ اس خدمت ِقرآنی کوشرف ِقبول عطا فرما کراسےمحترم ڈاکٹر صاحب کےلیے صدقۂ جاریہ اور رفعِ درجات کا ذریعہ بنائے،اور اس کی ترتیب و تدوین اوراشاعت وطباعت کی خدمات سرانجام دینے والوں کے لیےاسے دنیوی و اخروی فوزوفلاح کا باعث بنائے۔
حافظ خالد محمود خضر
مدیر شعبہ مطبوعات،قرآن اکیڈمی لاہور
۱۵/فروری۲۰۱۲ء
رسول کرم ﷺ اور ہم
پیش لفظ
رسول اکرمﷺ نے اپنے خطبۂ حجۃ الوداع میں ارشاد فرمایا تھا :
تَرَکْتُ فِیْکُمْ اَمَرَیْنِ ، لَنْ تَضِلُّوْا مَا تَمَسَّکْتُمْ بِھِمَا : کِتَابَ اللّٰہِ وَسُنَّۃَ رَسُوْلِہٖ (الموطأ)
’’میں تم لوگوں کے درمیان دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں‘ اگر تم ان کو مضبوطی سے تھامے رہو گے تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے‘ اور وہ ہیں: اللہ کی کتاب اور اُس کے رسول کی سنت.‘‘
اس اُمت پر اللہ تعالیٰ کا یہ احسانِ عظیم ہے کہ پے در پے فتنوں کے علی الرغم ہر دور میں ایسے داعیانِ دین پیدا ہوتے رہے ہیں جو رجوع الی القرآن والسنۃ ُکے َعلم بردار بن کر اُمت کو صراطِ مستقیم پر گامزن رہنے کی دعوت دیتے رہے ہیں. عصر ِحاضر میں بانی تنظیم اسلامی ومؤسس مرکزی انجمن خدام ّالقرآن لاہور ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ علیہ پر اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل و کرم ہوا کہ انہیں اپنی کتاب سے خصوصی تعلق و نسبت عطا فرمائی اور آپ نے اپنی پوری زندگی قرآن حکیم کے علم و حکمت کی نشرو اشاعت اور اس کی انقلابی دعوت کو عام کرنے میں صرف کر دی. اس کے ساتھ ساتھ آپ نے رسول اکرمﷺ کی سنت و سیرت کو بھی اپنی دعوت کا موضوع بنایا اور خاص طور پر رسول اکرمﷺ کے مقصد ِبعثت اور آپؐ کے منہج انقلاب پر اُمت کی توجہات مرکوز کرانے کی کوشش کی. محترم ڈاکٹر صاحبؒ کے نزدیک آج اُمت مسلمہ کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ وہ اسلامی انقلاب برپا کرنے کے اس طریق کار کو سمجھ لے جس پر رسول اکرمﷺ نے تاریخ ِاسلامی کا عظیم ترین اور جامع ترین انقلاب برپا فرمایا.
قریباً دو سال قبل ڈاکٹر صاحب مرحوم و مغفور کی آٹھ کتابوں اور کتابچوں کو یکجا کر کے ایک ضخیم کتاب ’’قرآن حکیم اور ہم‘‘پیش کی گئی تھی. اب اس سلسلے کی دوسری کتاب ’’رسولِ اکرمﷺ اور ہم‘‘ پیش کی جا رہی ہے . پیش نظر کتاب ’’ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ علیہ کے نو(۹) مقالات و خطابات کو جمع کرکے ترتیب دی گئی ہے جو متفرق کتابوں اور کتابچوں کی صورت میں شائع ہو رہے ہیں.
٭ کتاب کا آغاز محترم ڈاکٹر صاحب ؒ کے ایک خطاب ’’عظمت ِمصطفیﷺ ‘‘سے کیاگیا ہے‘ جویکم جولائی۱۹۹۹ء کو لاہور میں ہوا . رسول اکرمﷺ کی شخصیت کی عظمت کے مختلف پہلو ہیں‘ جن میں بعض پہلوئوں کا بیان تو درکنار ان کا ادراک و شعور بھی ہمارے لیے ناممکنات میں سے ہے. البتہ آپﷺ کی عظمت کے بے شمار پہلوہمارے لیے قابل ادراک ہیں. مثلاً ایک سپہ سالار‘ ایک مدبر ومنتظم‘
‘ ایک قاضی القضاۃ‘ ایک ّمقنن‘ ایک داعی‘ ایک مربی‘ مزکی اور معلم کی حیثیت سے آپؐ کے عظیم کردار کی دنیا معتر ف ہے. اس خطاب میں نبی اکرمﷺ کی عظمت بحیثیت ایک داعی ٔانقلاب کو اُجاگر کیا گیا ہے.
٭ ’’رسولِ کاملﷺ ‘‘ محترم ڈاکٹر صاحبؒ کی بارہ مختصر تقاریر پر مشتمل ہے‘ جو پندرھویں صدی ہجری کے پہلے ربیع الاول میں (یکم تا بارہ ربیع الاول ۱۴۰۱ھ) پاکستان ٹیلی ویژن سے قومی نشریاتی رابطہ پر پیش کی گئیں. پندرہ پندرہ منٹ کی ان تقاریر میں ڈاکٹر صاحب نے نبوت و رسالت کی غرض و غایت‘ رسول اکرمﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مختلف گوشوں اور خصوصیت کے ساتھ آپؐ کی حیاتِ طیبہ کے انقلابی پہلو اور خلافت علیٰ منہاج النبوۃ جیسے موضوعات کو اختصار لیکن جامعیت کے ساتھ بیان فرمایا.
٭ ’’نبی اکرمﷺ کا مقصد ِبعثت‘‘ ڈاکٹر صاحب مرحوم کے دو مقالوں پر مشتمل ہے. پہلا مقالہ ’’نبی اکرمﷺ کا مقصد ِبعثت : قرآن حکیم کی روشنی میں‘‘ مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور کی دوسری سالانہ قرآن کانفرنس کے دوران ۱۲/ربیع الاول ۱۳۹۵ کو پیش کیا گیا تھا‘جبکہ دوسرا مقالہ ’’انقلابِ نبویؐ کا اساسی منہاج‘‘ شامِ ہمدرد لاہور کی تقریب میں۱۲/ربیع الاول ۱۳۹۷ھ کو پیش کیا گیا. ان میں سے مقالہ ٔاولیٰ دو ابواب میں منقسم ہے‘ یعنی ’’بعثت انبیاء ؑ کا اساسی مقصد‘‘ اور ’’بعثت محمدیؐ کی اتمامی اور تکمیلی شان.‘‘
علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی دعوت پر ڈاکٹر صاحب مرحوم نے ۱۴/نومبر۱۹۷۸ء کو ارشاد فرمایا تھا.
پیش نظر کتاب میں شامل بعض خطابات کی ترتیب و تسوید شیخ جمیل الرحمن مرحوم نے فرمائی تھی اور بعض کی سعادت راقم الحروف کے حصے میں آئی ہے. کتاب کی تدوین و تزئین اور طباعت کے کام میں عزیزم حافظ محمد زاہد (ادارتی معاون) اور محترم شیخ رحیم الدین (انچارج پرنٹنگ سیکشن) کی خصوصی لگن اور دلچسپی لائق ستائش ہے. اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس خدمت دینی کو شرفِ قبول عطا فرما کر اسے محترم ڈاکٹر صاحبؒ کے لیے صدقہ ٔجاریہ اور رفع درجات کا ذریعہ بنائے اور اس کی ترتیب و تدوین اور اشاعت و طباعت کی خدمات سرانجام دینے والوں کے لیے اسے سعادتِ دارین کا باعث بنائے.
حافظ خالد محمود خضر
Related Products
Recently Viewed Products
Quran e Hakeem aur Hum | Rasool e Akram aur Hum | Dr. Israr Ahmad
Returns
There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:
Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.
We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.
Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.
Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).
Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.
Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.
Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.