FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

بدلو سوچ بدلو زندگی اور راز حیات | ۲ کتب سیٹ | مولانا وحید الدین خان

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.700.00 Rs.780.00 |  Save Rs.80.00 (10% off)

0

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

بدلو سوچ بدلو زندگی   اور راز حیات
 ۲ کتب سیٹ
 مولانا وحید الدین خان
--------------------------------------------

استاد کے بغیر
ایک خاتون نے انگریزی پڑھی - ان کے والد مولوی تھے - ان کے گھر پر انگریزی کا ماحول نہ تھا - چنانچہ ایم اے( انگلش ) انہوں نے بمشکل تھرڈ نمبروں سے پاس کیا - ان کا شوق تھا کہ ان کو انگریزی لکھنا آ جائے - یہ کام ایک اچھے استاد کے بغیر نہیں ہو سکتا تھا - لیکن ان کے گھر کے حالات اس کی اجازت نہیں دیتے تھے کہ وہ کوئی استاد رکھیں اور اس کی مدد سے اپنے اندر انگریزی لکھنے کی صلاحیت پیدا کریں -
مگر جہاں تمام راستے بند ہوتے ہیں وہاں بھی ایک راستہ آدمی کے لئے کھلا ہوتا ہے - شرط صرف یہ ہے کہ آدمی کے اندر طلب ہو اور وہ اپنے مقصد کے حصول میں اپنی پوری طاقت لگا دے - خاتون نے استاد کے مسئلہ کا ایک نہایت کامیاب حل تلاش کر لیا - انہوں نے لندن کی ایک چھپی ہوئی ایک کتاب پڑھی - اس میں انگریز مصنف نے بیرونی ملکوں کے انگریزی طالب علموں کو یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ انگریزی لکھنے کی مشق اس طرح کریں کہ کسی اہل زبان کی لکھی ہوئی کوئی کتاب لے لیں - اس کے بعد روزانہ اس سے چند صفحات لے کر پہلے اس کا اپنی زبان میں ترجمہ کریں پھر کتاب بند کر کے الگ رکھ دیں - اور اپنے ترجمہ کو بطور خود انگریزی میں منتقل کریں - جب ایسا کر لیں تو اس کے بعد دوبارہ کتاب کھولیں اور اس کی چھپی ہوئی عبارت سے اپنے انگریزی ترجمہ کا مقابلہ کریں - جہاں نظر آئے کہ انہوں نے کوئی غلطی کی ہے یا طریق اظہار میں کوتاہی ہوئی ہے اس کو اچھی طرح ذہن کی گرفت میں لائیں اور کتاب کی روشنی میں خود ہی اپنے مضمون کی اصلاح کریں -
خاتون نے اس بات کو پکڑ لیا - اب وہ روزانہ اس پر عمل کرنے لگیں - انگریزی اخبار یا رسالہ یا کسی کتاب سے انگریزی کا کوئی مضمون لے کر وہ روزانہ اس کو اردو میں ترجمہ کرتیں اور پهر اپنے اردو ترجمہ کو دوبارہ انگریزی میں منتقل کرتیں اور پهر اپنے انگریزی ترجمہ کو اصل عبارت سے ملا کر دیکھتیں کہ کہاں کہاں فرق ہے - کہاں کہاں ان سے کوئی کمی ہوئی ہے - اس طرح وہ روزانہ تقریباً دو سال تک کرتی رہیں - اس کے بعد ان کی انگریزی اتنی اچھی ہو گئی کہ وہ انگریزی میں مضامین لکھنے لگیں - ان کے مضامین انگریزی جرائد میں چھپنے لگے - ان کے بھائی نے ایکسپورٹ کا کام شروع کیا جس میں انگریزی خط و کتابت کی کافی ضرورت پڑتی تھی - خاتون نے انگریزی خط و کتابت کا پورا کام سنبھال لیا اور اس کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا - مذکورہ خاتون نے جو تجربہ انگریزی زبان میں وہی تجربہ دوسری زبانوں میں بھی کیا جا سکتا ہے -
ہماری دنیا کی ایک عجیب خصوصیت یہ ہے کہ اس میں کسی کامیابی تک پہنچنے کے بہت سے ممکن طریقے ہوتے ہیں - کچھ دروازے آدمی کے اوپر بند ہو جائیں تب بھی کچهہ دوسرے دروازے کھلے ہوتے ہیں جن میں داخل ہو کر وہ اپنی منزل تک پہنچ سکتا ہے - یہ ایک حقیقت ہے کہ موجودہ دنیا میں کسی شخص کی ناکامی کا سبب ہمیشہ پست ہمتی ہوتا ہے نہ کہ اس کے لیے مواقع کا نہ ہونا -

راز حیات
مولانا وحیدالدین خان
Raaz e Hayat Badlo Soch Badlo Zindigi Maulana Waheed Ud Din Khan 2 books set

Recently Viewed Products

بدلو سوچ بدلو زندگی اور راز حیات | ۲ کتب سیٹ | مولانا وحید الدین خان

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart