FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

شاہین در شعر اقبال | شہباز بیابانی

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,500.00 |  Save Rs.-1,500.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-7

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

شاہین در شعر اقبال
مصنف: شہباز بیابانی
صفحات: 480
اشاعت: 2021

.

شاہین در شعر اقبال کا ابتدائیہ
اقبال ایک بلند پایہ شاعر، مفکر، نقاد اور فلسفی ہیں۔ ان کی ہمہ گیر شخصیت فن برائے زندگی کی اہمیت سے بے خبر نہیں ہے۔وہ جمال کے ساتھ ساتھ جلال کو بھی زندگی کے لیے لازمی تصورکرتے ہیں۔ ان کے مطابق جرمِ ضعیفی کی سزامرگِ مفاجات ہی ہے اسی لیےان کی نظر میں قوّت و حرکت زندگی کی لازمی خصوصیات ہیں۔ ان کے نزدیک قوّت ہی جمال و زیبائی ہے اور اس کے سامنے افلاک سر بسجدہ ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ جس نبوّت میں قوّت و شوکت کا مقام نہیں وہ نبوّت بھی بمنزلۂ برگ حشیش ہے۔ قوّت اور زورِ خودی سے تقدیرِ امم بدل جاتی ہے جبکہ ضعف خودی سے پربت بھی رائی ہے۔اقبال کا تصورِ خودی بھی قوّت کے بغیر نا مکمل ہے، اورخودی کی بقا بغیر جلال کےنہیں ہوسکتی۔ اقبال امت مسلمہ کو حرکت میں لانا چاہتے ہیں کیوں کہ جمود ان کے لیے موت سے کم نہیں ہے۔ اس مقصد کے لیےانھوں نے اپنی شاعری میں شاہین کوبطورعلامت استعمال کیا ہے۔شاہین قوّت و حرکت کا مظہر ہے۔ اقبال کے شاہین کا حسن، قوّت و شوکت ہی میں پوشیدہ ہے۔شاہین کی حیاتیاتی اور ارتقائی خصوصیات ایسی ہیں کہ ان میں شان و شوکت اور اسلامی فقر کا حسین امتزاج موجود ہے۔اقبال نےبار بارشاہین بننے اور شاہینی صفات اپنانے کی دعوت دی ہے۔
اقبالیاتی حلقوں میں شاہینِ اقبال کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ اس موضوع پر مختلف اوقات میں مقالے اور مضامین لکھے گئے ہیں۔ ان لکھاریوں میں عزیزاحمدنے اپنی کتاب ”اقبال نئی تشکیل“ میں ”شاہین“،محمدمحمود الاسلام نے ماہنامہ اقبالیات (جولائی ۲۰۰۰ء) میں”اقبال کی شاعری میں شاہین کا تصور“، مستنصر میر نے انگریزی میں “The Eagle In Iqbal`s Poetry”، ڈاکٹر انعام الحق نے اپنی کتاب ”اقبالیات کے چند خوشے“ میں”نسلِ نو اور اقبال کا شاہین“، صلاح الدین احمد کوثرنےاپنی کتاب ”تصوراتِ اقبال“ میں ”اقبال کا تصوّرِ شاہین“، سیّداسعد گیلانی نے اپنی کتاب ”تصوراتِ اقبال“ میں ”تصوّرِ شاہین“، کتاب ”شاعرِ اعظم“ کے مصنف نے ”اقبال کا شاہین“، محمد بدیع الزمان نے ”پیامِ اقبال“ میں ”اقبال کا شاہین“، قاضی محمد عدیل عباسی نے ”بلبل اور شاہین“ اور محمد بہادر خان نے ”اقبال کا شاہین زادہ“ لکھا۔ ڈاکٹر تحسین فراقی نے ”فقرِ اقبال حیاتِ اقبال میں“ میں سبط حسن کا مضمون ”فلسفہ شاہین“ شائع کیا ہے، مغیث الدین فریدی کا مضمون ”اقبال کا شاہین“ محمد طاہر فاروقی اور خاطر غزنوی کی کتاب ”خیابانِ اقبال“ میں شائع ہوا، عبدالرحمان طارق بی اے کا مضمون ”اقبال کا فلسفۂ شاہین“ ان کی کتاب ”جہانِ اقبال“ میں، شیخ محمد اکبر کا مضمون ”اقبال اور شاہین“ بلوچستان کے کالج میگزین میں، ڈاکٹر توقیر احمد خان کی کتاب ”اقبال کی شاعری میں پیکر تراشی “ میں ان کا مضمون ”شاہین“ شائع ہوا، اسی طرح کئی دیگر مضامین بھی لکھے گئے ہیں۔
اس موضوع پر ایک ایسی جامع اور ضخیم کتاب لکھنےکی ضرورت تھی جس میں شاہینِ اقبال کی تمام صفات اور پہلوؤں کا استیعاب کیا گیا ہو اور ان کےتصورِ شاہین پر وارد ہونے والے اعتراضات کے تشفی بخش جوابات دیے گئےہوں۔ شاہینِ اقبال پرپیر عبداللطیف خان صاحب کی ایک کتاب ”شاہین کا جہاں اور“ میری نظر سے گزری لیکن ان کے شاہین کا جہاں زیادہ تر تصوف کی وادیوں اور کوہساروں پر مشتمل ہے۔
زیرِنظر کتاب، جیسا کہ اس کے نام ”شاہین در شعرِ اقبال“سے ظاہر ہے، شاہینِ اقبال پر ایک تحقیقی کاوش ہے۔یہ کلامِ اقبال میں مذکور پرندوں کے تعارف اور ان کی صفات و عادات پر مشتمل ہے۔ اس میں شاہین کی حیاتیاتی ساخت،عقاب، باز اور شاہین کی اقسام، جسامت،عادات، مساکن و مواطن، شکار کرنے کےطریقے، خوراک،پرواز کی رفتاروغیرہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔شاہین کی تاریخی اہمیت اور مختلف زمانوں میں اس سے متعلق مذہبی رسومات و توہمات کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
شاہینِ اقبال اور دیگر زبانوں کے ادبیات یعنی عربی،فارسی، پشتو اور انگریزی میں مذکور شاہین میں مماثلت تلاش کرنےاور اس کا موازنہ شاہینِ اقبال سے کرنے کی سعی کی گئی ہے۔ اسی طرح اقبال کی شاعری میں شاہین کے مختلف مفاہیم کے استعمال کا استخراج کیا گیا ہےاور اقبال کے تصورِ شاہین کے مآخذ تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ شاہین کے حیاتیاتی و ارتقائی پہلو، اقبال کے شاہین کا قوّت اور قاہری سےربط، اقبال کے تصوّرِ شاہین اور ہنگامۂ پیکار کے تلازم،شاہینِ اقبال کی درویشی، زہد اور رہبانیت کےمطالب اور اقبال کے تصوّر شاہین اورفاشزم پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ اقبال کا ہفت اقلیم میں صرف افغانستان کو منزلِ شاہین و چرغ قرار دینے کی وجوہات، اورخود اقبال کی شاہینی صفات کو الفاظ کا جامہ پہنایا گیا ہے۔
موجودہ دور میں جبکہ نوجوان، اردو زبان سے غیر مانوس ہوتے چلے جا رہے ہیں اور ان کا میلان انگریزی زبان و ادب کی طرف ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ رجحان بھی بڑھتا چلا جا رہا ہے کہ کلامِ اقبال کو اس طرح پیش کیا جائے کہ لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات بٹھا دی جائے کہ اقبال ایک مشکل پسند شاعر ہیں اور ان کے فلسفیانہ طرز تحریرکوسمجھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔خصوصاً ان کے فارسی کلام سے جھجھک سی محسوس کی جانے لگی ہےاور بہت کم لوگ اس کو سمجھنےکی کوشش کررہے ہیں۔ اس صورتِ حال میں ہم نے کوشش کی ہے کہ ہمارا استدلال سادہ، عام فہم اورزبان و بیان کا اسلوب آسان ہو،تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ کر سکیں۔ جیسا کہ بعض لوگوں کا شیوہ ہےکہ اقبال کے کسی تصوّر کی وضاحت کرتے وقت اس کی اصل صورت بگاڑ کرمحض اپنے خیالات کا پلندہ بناتے ہیں۔اس کے برخلاف ہمارااستدلال اقبال کی شاعری اور نثر ہی سے ہے اور ان کے تصورات کو ان ہی کے مآخذسے سمجھانے کی کوشش کی ہے۔اپنے آرا اور خیالات کو صرف بوقت ضرورت ہی پیش کیا ہے بلکہ ان کی حیثیت ثانوی ہے۔
آخر میں، میں ان احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نےاس روح پرورمگرمشکل کام میں میرا ساتھ د یا۔ سب سے پہلےان دوستوں اور بہن بھائیوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے بالواسطہ میری توجہ اس کتاب کے لکھنے کی طرف مبذول کرا دی۔میں برادرم محمد شعیب صاحب، عیان اللہ صاحب، سفر جان صاحب،تنویر شہزاد صاحب اور شمس الحق صاحب کا بے حد مشکور ہوں جنھوں نے میری دستگیری کی۔ سب سے بڑھ کر شکریے کے مستحق ڈاکٹر اعجاز الحق اعجاز صاحب ہیں جنھوں نے میری اس کاوش کو سراہا اور اس پر گراں قدر مقدمہ لکھ کر اس کی قدرو قیمت بڑھا دی۔
محمد اسلام شہباز بیابانی
چکدرہ، دیر لوئیر
دسبر ١۸، ۲۰۲۰ء

 

Shaheen Dar Shair e Iqbal

Shahbaz Bayabani

 

Recently Viewed Products

شاہین در شعر اقبال | شہبازبیابانی

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart