FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

شاہراہ مکہ | Shahrah e Makkah

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.650.00 |  Save Rs.-650.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-37

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

شاہراہ مکہ
علامہ محمد اسد کی کتاب The Road to Mecca کا اردو ترجمہ
مترجم: یاسر جواد | مجلد | 351 صفحات
.
۔علامہ محمد اسد بیسویں صدی کی ان متاثر کن شخصیات میںشامل ہیں جنہوںنے یورپ میں اسلام کی خدمت انجام دی ہیں،ان دائرہ کار بہت وسیع تھا،عظیم مفکر ،بے باک صحافی،بے لوث سماجی خدمتگار،منصف ،مؤلف ،مترجم ،داعی کے ساتھ ماہر لسانیات،سفیر ،سیاسی نظر یہ دان اور بے حد محنتی محقق کی سوانح حیات جو THE ROAD TO MECCAکے نام سے سینکڑوں مرتبہ لاکھوں کی تعداد میں شائع ہوچکی ہے۔ بھارت میںسب سے پہلے اس کا ترجمہ محمد الحسنی ؒنے’’ طوفان سے ساحل تک‘‘کے نام سے مجلس تحقیقات ونشریات اسلا م لکھنؤ سے شائع کیاتھا۔جس کی بہت پذیرائی ہوئی اور ہاتھو ںہاتھ لی گئی ۔اب 2013میں مشہور ادیب ،کئی کتابوں کے مترجم ،محقق ،عالمی انسائیکلوپیڈیا کے مرتب یاسر جواد نے نہایت ہی سلیس ،رواں زبان میں اس کا ترجمہ کیا ہے-

محمد اسد کا اصل نا م leopold weissتھا ،وہ ایک یہودی ربی کے گھر 2جولائی 1900ء میں لیمبرگ ،آسٹریا ہنگری میںپیداہوئے ۔والدین نے خاندانی اور روایتی تعلیم سے ہٹ کر لیوپولڈ کو وکیل بنانا چاہا۔ انہوںنے بہت جلد عبرانی زبان سیکھ لی ۔آرانی زبان پر بھی انہیں عبور حاصل تھا ،مختصر مدت میں ،عہد نامہ عتیق ،تالمود کی تفاسیر کا مطالعہ کیا۔انہوںنے اپنی تعلیم کو جاری رکھا اور دنیا کے مختلف ممالک میں علم کی جستجو میں سرگرداں رہے۔1920ء کی دہائی میں انہوں نے برلن کے ایک اخبار میں ٹیلی فون آپریٹر کی ملازمت اختیار کی جہاں وہ اتفاقاََ صحافی بن گئے۔انہوںنے صحافت میں بہت جلد ترقی کی اور جرمن کے صف اول کے اخبار’’فرینکفرٹرزائیونگ ‘‘میں نامہ نگار کی حیثیت سے نوکر ی کرلی ۔ آگے چل کر انہوںنے یہودی وطن کے تصور کا پوسٹ مارٹم کیا۔ وہ اکثر اپنے مضامین میں یہودی پروپیگنڈہ کی دھجیاں اڑاتے اوران کے کئی منصوبوں کو ناکام بناتے ۔ اخبارہی میں کام کرتے ہوئے عرب دنیا کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا اورانہوںنے وہاں گہرائی سے عربوں کی روایت ،تہذیب ،ثقافت کو قریب سے دیکھا اور اسلام کے بنیادی اصولوں کوانہوں نے خوب اچھی طرح جانچا پرکھا اور قرآن کا مطالعہ کیا۔بالآخر انہوںنے برلن کی ایک مسجد کے امام کے ہاتھوں اسلام قبول کیااور1926ء میں اپنا نام محمداسد رکھا۔
محمد اسد نے مختلف کتابوں کی تصنیف بھی کیں جن میں the road to mecca(شاہراہ مکہ) میسیج آف دی قرآن بہت مشہور ہیں ۔محمد اسد صیحح بخاری کی ایک تفسیر بھی لکھی۔محمد اسد کی اسلامی خدمات ،دین کی تڑپ ،مسلمانوں کے عروج اور غلبہ اسلام کے لیے کی جانی والی ان کی کاوشوں کے پیش نظر ان کی زندگی پر آسٹریا، سعودی عربیہ ،پاکستان ،امریکہ ،مراکش اوراسپین میں فلمائی جانے والی ایک ڈاکیومنٹری 2008میں ریلیز ہوئی۔اس ڈاکیومنٹری کو دنیا کے مختلف فلم فیسٹول جن میں پروشلم فلم فیسٹیول ،دبئی فلم فیسٹیول اور وینکور فلم فیسٹیول میںایوارڈ ملے ۔محمد اسد کی یہ کتاب بیسویں صدی میں درپیش آنے والے عالم اسلام کے مسائل ،مختلف اسلامی تحریکات و شخصیات ،ان کے افکار و نظریات ،ان کی جدوجہدکا خاکہ پیش کرتی ہے۔اس کتاب کو پڑھنے کے بعد قاری اپنے اندر اسلام سے محبت ،اسلامی تہذیب و تمدن ،اس کی حقانیت و صداقت بلاشبہ فخر کرنے لگتاہے۔ شاہراہِ مکہ ایک علامتی کتاب ہے ،اس میں عالم اسلام اورمغربی طاقتوں کی کشمکش کا ذکر ہے،اسلام پر ہونے والے حملوں کا جواب ہے،باطل نظریات وتحریکا ت کا جواب ہے،ایک نومسلم کی اسلام قبول کرنے کی کہانی ہے اور وہ شاہراہ مکہ تک کیسے پہنچا اس کی جستجو کی ایک کوشش ہے جو اس نے کتابی شکل میںبعد کی آنے والی نسل کے لیے محفوظ کردی ہے۔

Recently Viewed Products

شاہراہ مکہ | Shahrah e Makkah

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart