FREE SHIPPING | On order over Rs. 1000 within Pakistan

Shehr e Ilm Ke Darwaze Per | افتخار عارف | شہر علم کے دروازے پر

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.700.00 |  Save Rs.-700.00 (Liquid error (sections/product-template.liquid line 159): divided by 0% off)

39

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

لَبَّیک اَللّٰہُمَّ لَبَّیک…

ربّ کعبہ کی طرف اِذن و عنایت سے گیا
شکرِ نعمت کو گیا، قصدِ زیارت سے گیا
وادیٔ شہرِ مکرّم سے مدینے کی طرف
والئیؐ شہرِ مدینہ کی اجازت سے گیا
سارے اسباب تو پہلے سے بہم ہو چکے تھے
حکم کی دیر تھی، حکم آیا تو عجلت سے گیا
سجدہ ریزی کی مری مشق پرانی تھی، سو میں
سجدے کرتا ہوا ہر منزلِ طاعت سے گیا
میں غلاموں کی قطاروں میں کھڑا آخری شخص
بابِ رحمت کی طرف بابِ امانت سے گیا
کہیں گریہ کیا پیہم ادب آداب کے ساتھ
کہیں وارفتگیٔ شوق کی شدّت سے گیا
چین دیتا ہے بہت دل کو قیامِ حرمین
دل کو آرام کی حاجت تھی، ضرورت سے گیا
کتنے دُشوار مراحل تھے وہؐ جب گزرے تھے
میں بہت سہل اُسی جادۂ ہجرت سے گیا
وہ مدینے میں جو دو باغ ہیں جنت کے، اُدھر
بیعتِ سلسلۂ نُور کی نیت سے گیا
ایسا میں کون سا شاعر ہوں مگر میرے نصیب
مدحتِ سرورِ کونینؐ کی نسبت سے گیا

(بابِ تازہ، ✍️ افتخار عارف)
-----------------------------------------------------
کبھی کبھی دل یہ سوچتا ہے 
نہ جانے ہم بے یقین لوگوں کو نامِ حیدرؑ سے ربط کیوں ہے 
حکیم جانے وہ کیسی حکمت سے آشنا تھا 
شجیع جانے کہ بدروخیبر کی فتح مندی کا راز کیا تھا 
علیم جانے وہ علم کے کون سے سفینوں کا نا خُدا تھا 
مجھے تو بس صرف یہ خبر ہے 
وہ میرے مولا کی خوشبوؤں میں رچا بسا تھا 
وہ اُن ؑکے دامانِ عاطفت میں پلا بڑھا تھا 
اور اس کے دن رات میرے آقا کے چشم و ابرُو و جنبش ِلب کے منتظرتھے 
وہ رات کو دُشمنوں کے نرغے میں سو رہا تھا تو اُن کی خاطر 
جدال میں سر سے پاؤں تک سُرخ ہو رہا تھا تو اُن کی خاطر 
سو اُس کو محبوب جانتا ہوں 
سو اُس کو مقصود مانتا ہوں 
سعادتیں اس کے نام سے ہیں 
محبتیں اس کے نام سے ہیں 
محبتوں کے سبھی گھرانوں کی نسبتیں اس کے نام سے ہیں 
✍️ افتخار عارف
----------------------------------------------------
افتخار عارف نے جدید مضامین و مطالب کی ادائیگی میں روایت کے خزینے سے یوں کسبِ فیض کیا ہے کہ تلمیح کو علامت اور علامت کو استعارے کا رُوپ دے کر نظم اور غزل دونوں کے لیے رمز و کنایہ کا نیا سامان پیدا کیا ہے۔ اس ضمن میں اب سے پہلے عشق و طلب، ایثار و جاں فروشی، جبر و تعدّی کا بیان صرف منصور و قیس اور فرہاد و جم کے حوالے سے کیا جاتا تھا۔ پھر جب گھر میں دار و رسن کی بات چلی تو مسیح و صلیب کے حوالے بھی آ گئے، لیکن المیۂ کربلا اور اس کے محترم کرداروں کا ذکر بیشتر سلام اور مرثیے تک محدود رہا۔ صرف علامہ اقبال کی نگہ وہاں تک پہنچی۔
خونِ حسینؓ بازدہ کوفہ و شام خویش را
یا
قافلۂ حجاز میں ایک حسینؓ بھی نہیں
افتخار عارف نے گزارش احوال واقعی کے لیے اس مآخذ سے بہت اثر آفریں اور خیال افروز کام لیا ہے۔

(فیض احمد فیض)

شہر علم کے دروازے پر | ترمیم اور اضافہ شدہ ایڈیشن
شاعر: Iftikhar Hussain Arif - افتخار حسین عارف
ترتیب تدوین: اشفاق حسین | سرورق: حنیف رامے

Recently Viewed Products

Shehr e Ilm Ke Darwaze Per | افتخار عارف |شہر علم کے دروازے پر

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart