FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

سلطان محمد تغلق | Sultan Muhammad Tughluq

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,200.00 |  Save Rs.-1,200.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-3

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

سلطان محمد تغلق | تاریخ کے آئینے میں
مصنف: پروفیسر حمید اللہ شاہ ہاشمی
دنیا کے بہترین کاغذ پر نایاب تصاویر سے مزین دلکش اشاعت

--------------------------------------------------------
محمد بن تغلق ازمنۂ وسطیٰ کی قابل ترین شخصیت تھی۔ وہ ایک عالم متبحر تھا۔ قدرت نے اس کو بلا کا ذہن اور حافظہ ودیعت کیا تھا۔ قرآن کریم کا حافظ ہونے کے علاوہ صحاح ستہ اور ہدایہ (فقہ کی مبسوط کتاب) اس کے ذہن میں محفوظ تھی۔ وہ ایک نغز گو شاعر تھا اور اکثر شعرا کا کلام اس کو یاد تھا۔ وہ فنونِ لطیفہ کا بڑا دلدادہ تھا۔ تصوف، فلسفہ، طبیعیات، ریاضیات، فلکیات، خطاطی اور انشا پردازی میں اس کو یدطولیٰ حاصل تھا۔ اسے علمِ طب سے خاص طور پر شغف تھا۔ اکثر مریضوں کو خود دیکھا کرتا تھا۔ بڑے بڑے عالم اس سے گفتگو کرتے وقت تامل کرتے تھے۔ جود و سخا کا یہ عالم تھا کہ کوئی بھی صاحبِ کمال اس کے دربار سے انعام پائے بغیر نہیں جاتا تھا۔ اس کی قوت گویائی، جدت طبع اور شائستگی کی بنا پر اسے نادرہ روزگار کہتے تھے۔ ابن بطوطہ اس کی فیاضی کی داستانیں بیان کرنے میں رطب اللسان ہے۔ ضیاء الدین برنی نے اس کی علمی فضیلت کی بنا پر لکھا ہے کہ وہ عجوبہ آفرینش و عجوبۂ روزگار تھا۔ وہ ایک منصف مزاج اور عدل پرور حکمران تھا۔ سلطنت دہلی کے کسی بادشاہ کے متعلق مؤرخین میں اس قدر اختلاف رائے نہیں جتنا کہ اس کے بارے میں ہے۔ عہد جدید کی تاریخی تحقیقات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ نہ وہ دیوانہ تھا اور نہ اس کی مہمات دور ازکار اور ہوشمندی کے منافی تھیں۔ وہ ایک غیرمعمولی شخصیت کا مالک تھا۔ دہلی کے تخت پر اب تک جتنے بادشاہوں نے جلوس کیا تھا، ان سب میں محمد تغلق بڑا صاحب علم و فضل تھا۔ اس زمانے کے تمام علوم و فنون کا وہ ماہر تھا۔ اس کتاب میں اسی تحقیق کو سامنے لایا گیا ہے۔ جدید وقت کے تقاضوں کے پیشِ نظر موجودہ محققین اور مؤرخین نے اصل واقعات اور حقائق کو منظر عام پر لانے کی کوشش کی ہے۔ اس کتاب میں سلطان محمد تغلق کے حالات ہم عصر مؤرخین، ہم عصر سیاحوں اور ہم عصر شعرا سے حاصل کیے گئے ہیں۔ ہماری پوری کوشش رہی ہے کہ صحیح حالات پیش کیے جائیں۔ اس میں جامعیت اور اختصار دونوں یکجا ہیں۔ واقعات بیان کرنے میںپوری غیرجانبداری سے کام لیا گیا ہے۔ کتاب جابجا حوالہ جات سے مزیّن ہے جس نے اس کی افادیت میں بے حد اضافہ کر دیا ہے۔ سیاسی حالات کو بلا کم و کاست بیان کرنے کے علاوہ سماجی اور اقتصادی امور کو بھی سلجھے ہوئے انداز میں تحریر کیا گیا ہے۔
--------------------------------------------------------------------
کچھ مصنف کے بارے میں:
ممتاز سکالر اور معروف ادیب پروفیسر حمید اللہ شاہ ہاشمی 27مئی 1937ء کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیدا ہوئے۔ جب کہ آباؤ اجداد کا تعلق چکوال (سابق ضلع جہلم) سے تھا۔ اُردو، انگریزی، پنجابی اور سرائیکی زبان و ادب کی محبت ان کے کام سے ظاہر ہے۔ علم و ادب کی خدمت کا یہ سلسلہ گزشتہ پچاس برس سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایم اے اُردو پنجاب یونیورسٹی (1965ء)، ایم اے تاریخ (1969ء)، ایم اے علوم اسلامیہ (1970ء)، ایم اے پنجابی (1972ء)، ڈاکٹر آف فلاسفی اِن لٹریچر (2007ء) جیسی علمی قابلیتوں کے ساتھ کئی تعلیمی اداروں میں فرائض منصبی ادا کیے۔ 100 سے زائد علمی، ادبی اور تحقیقی کتب آپ کے قلم سے ظہور پا چکی ہیں۔ ریڈیو، ٹی وی اور مختلف جامعات میں بے شمار مقالات پیش کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ مؤقر ادبی و علمی جرائد بھی ان کے مقالات شائع کرتے رہتے ہیں۔ عوامی جمہوریہ چین اور سعوی عرب میں قیام کے دوران بھی علم و ادب کی خدمت جاری رہی۔ برطانیہ، جرمنی اور ہندوستان جا کر تحقیقی مقالے پڑھے۔ 1990ء میں حکومت پنجاب نے کتاب ’’پنجابی زبان و ادب‘‘ پر علامہ اقبال ایوارڈ دیا، جبکہ 2000ء میں وزارت مذہبی امور پاکستان نے کتاب ’’سیرت پاک ﷺ(بچوں کے لیے)‘‘ پر ان کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا۔ ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے 1997ء میں پاکستان کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ان کی ادبی خدمات کے صلہ میں ’’گولڈ میڈل‘‘ پیش کیا۔ آپ کی سہل زبان کی بدولت بہت سی کتب نصاب کا حصہ بن چکی ہیں۔ صوفیائے کرام کی تعلیمات اور کلام کی شروحات کو دُنیا بھر میں عوام تک پہنچا کر معاشرے میں بھائی چارہ اور امن کا پیغام دیا ہے۔ حال ہی میں ’’بک کارنر‘‘ کے پلیٹ فارم سے شائع ہونے والی علامہ اقبال کے کلام کی اُردو شروحات شہرت دوام حاصل کر چکی ہیں۔ مسلمان فاتحین کو ناول نگاری سے ہٹ کر تاریخ کے آئینے میں پیش کرنا، بلاشبہ یہ ایک عظیم کارنامہ ہے۔

Recently Viewed Products

سلطان محمد تغلق | Sultan Muhammad Tughluq

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart