FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

Tareekh e Jhelum | تاریخ جہلم

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,800.00 Rs.2,000.00 |  Save Rs.200.00 (10% off)

Hurry, Only -4 left!
-4

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS


تاریخ جہلم | انجم سلطان شہباز 
صفحات 1136 | 100 سے زائد تصاویر
قیمت 2000 روپے
.
مجھ سے نئی نسل کے مُتَفَکَّر لوگ پوچھنے آتے ہیں کہ پاکستان کیوں زوال پذیر ہو رہا ہے تو میں تفصیل میں نہیں جاتا۔ مختصراً کہتا ہوں کہ ہم نے پاکستان سے پیار نہیں کیا۔ اسے جانا ہی نہیں، پہچانا ہی نہیں تو انجم سلطان شہباز کی بہت ضخیم ”تاریخ جہلم“ شاید پہلی کتاب ہے جو ہمیں پہچان کرواتی ہے۔ وہ کام جو ناکارہ حکومتی ادارے نہ کر سکے وہ اس میرے لیے گمنام شخص ”انجم سلطان شہباز“ نے کر دکھایا۔ انجم آپ جو بھی ہیں جہاں بھی ہیں میں آپ کو سلام کرتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ پاکستان کے ہر شہر میں کم از کم ایک ایسا انجم ہو جو اپنے شہر کی تاریخ اس تفصیل اور تحقیق سے بیان کر سکے۔ مجھے 1991ء میں جو پرائیڈ آف پرفارمنس ملا تھا وہ میں انجم سلطان شہباز کے گلے کا ہار کرتا ہوں۔ 
(مستنصر حُسین تارڑ)
.
عرضِ ناشر
رضا علی عابدی نے اپنی سفرنامے ’جرنیلی سڑک‘ میں لکھا تھا: ’’رمضان کا مہینہ تھا ۔ قیامت کی گرمی تھی ۔ بس کے سارے ہی مسافروں کے ہونٹ خشک تھے اور تپش سے ان کے چہرے تونسے ہوئے تھے ۔ اچانک ان کی آنکھیں یو ں چمک اٹھیں جیسے ریگستان کے پیاسے مسافر کو نخلستان نظر آجائے ۔ سامنے جہلم کا بس اسٹینڈ تھا اور وہیں بہت بڑا ہوٹل تھا جس پر لکھا تھا ۔ ’’ یہاں صرف مسافروں اور بیماروں کو کھانا دیا جاتا ہے ۔‘‘ اندر جاکر دیکھا تو یقین آگیا کہ یہ دُنیا ایک سرائے ہے اور اس میں ہم سب مسافر ہیں ۔پشاور سے گوجر خان تک سارے طعام خانے بند تھے ۔ یہ جہلم والوں کے جی میں کیا آئی جو مسافروں اور بیماروں کا انہیں اتنا خیال رہا؟شہر کے ایک باشندے سے میں نے یہی سوال کیا تو جواب ملا ۔’’ یہ اللہ رسول کا حکم ہے ۔ مسافروں اور مریضوں پر روزہ واجب نہیں ۔ جہلم والے اسی حکم کی تعمیل کرتے ہیں۔‘‘ حکم کی تعمیل ، یہ تین لفظ میرے ذہن میں گڑ گئے ۔ جیسے افراد کا کردار ہوتا ہے ، قوموں کا کردار ہوتا ہے۔ شاید ویسے ہی علاقوں کا کردار بھی ہوتا ہے ۔ حکم کی تعمیل کا یہی کردار تو نہیں کہ ملک کے بہترین فوجی اسی علاقے میں پیدا ہوتے ہیں؟ جہلم عجیب وغریب علاقہ ہے ۔ پہلے یہ جوگیوں کا علاقہ تھا ، اب فوجیوں کا علاقہ ہے۔ ‘‘ سرزمین جہلم اونچے لمبے قدآور جوانوں کی سرزمین فوج اور پولیس کے لیے آئیڈل سپاہیوں کا پوٹھوہار کا علاقہ جہاں صرف جسمانی طور پر قدآور جوان ہی نہیں بلکہ عسکری، علمی، ادبی، سائنسی، ثقافتی، میڈیکل، فلم، آرٹ، سپورٹس بلکہ تمام ترشعبہ ہائے زندگی کے ہر میدان میں بڑی بڑی شخصیات نے جنم لیا۔ جہلم، کھڑی شریف کے باکمال صوفی شاعر، شاہکار قصہ سفر العشق المعروف سیف الملوک جیسی شاہکار کتاب کے خالق میاں محمدبخش جہلمیaکی پہچان ہے ! جہلم، موضع چتن کے ممتاز عالم دین، صاحب طرز ادیب، مؤرخ اور صحافی فقیر محمد جہلمی کی پہچان ہے ! جہلم، پنڈدادانخان سے تعلق رکھنے والے قائد اعظم کے دستِ راس راجہ غضنفر علی خانعلیخان کی پہچان ہے ! جہلم، نکہ کلاں میں پلے بڑھے، 1971ء کے عظیم ہیرو میجر محمد اکرم شہیدنشان حیدر کی پہچان ہے ! جہلم، مونا پنڈ گاؤں میں آنکھ کھولنے والے وادئ لیپا کے ہیرو لیفٹیننٹ کرنل حق نواز کیانی شہید کی پہچان ہے! جہلم، پنجاب کے دبنگ اور دلیر گورنر، ممتاز ماہرِ قانون اور سیاسی دانشور چودھری الطاف حسین کی پہچان ہے ! جہلم، چکری راجگان میں پیدا ہوئے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی پہچان ہے! جہلم، شمالی محلہ میں لالہ اوتار نارائن کے گھر جنم لینے والے، پورے بھارت پر راج کرنے والے ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اِندرکمال گجرال کی پہچان ہے! جہلم، دینہ سے تعلق رکھنے والے بالی ووڈ فلم ہدایت کار، اسکرپٹ رائٹر، افسانہ نگار اور بین الاقوامی سطح کے اُردو شاعر گلزار کی پہچان ہے! جہلم، چوٹالہ کے نزدیک گاؤں خورد میں جنم لینے والے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے چمکتے ستارے سنیل دت کی پہچان ہے! جہلم، منگلا کے قریب چھوٹے سے گاؤں چک عبدالخالق میں جنم لینے والے مایہ ناز ادیب و شاعر سیّد ضمیر جعفری کی پہچان ہے! جہلم، بلکسرسے تعلق رکھنے والا، لوگوں کو اپنی جادوئی تحریروں سے ہنسانے والے کرنل محمد خان کی پہچان ہے! جہلم، کالاگوجراں کا باغی شاعر ،کتاب ’’ بغاوت ‘‘ کے خالق درشن سنگھ آوارہ کی پہچان ہے! جہلم، مجاہد آباد کے انقلابی شاعر مزدوروں کی آواز بلند کرنے والے تنویر سپرا کی پہچان ہے! جہلم، جوگیوں کا جوگی، نامور پنجابی کتاب ’’مندراں ‘‘ کے خالق اللہ دتہ جوگی جہلمی کی پہچان ہے! جہلم، اپنی شاعری سے لوگوں کے دل موہ لینے والے منفرد شاعر اقبال کوثر کی پہچان ہے! جہلم، محلہ مستریاں میں پیدا ہوئے، انتہائی پڑھے لکھے استاد محترم مولوی عبدالمجید ملنگ کی پہچان ہے! یہ تو تھا ماضی!! ---- اب حال کی طرف آتے ہیں جو اچھا خاصا بے حال ہے اور اس حال کو مستقبل کی طرف، ایک اچھے مستقبل کی طرف لے جانے کے لیے کہاں کہاں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ سارا مُلک ہمارا نمک (کھیوڑہ کی کان کا نمک) کھاتا ہے لیکن حقِ نمک ادانہیں کرتا، آج بھی ہمارا ضلع بے شمار سہولتوں سے محروم ہے، ایسی کوئی بڑی فیکٹری نہیں جہاں سے لوگوں کو روزگار میسر ہو، کوئی بڑی یونیورسٹی نہیں جہاں سے عام آدمی سستی اور اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اپنے خاندان میں بہتری لا سکے۔ سارا ملک ہماری پیداوار کردہ منگلاڈیم کی بجلی استعمال کرتا ہے لیکن آج بھی جہلم کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں، بے تحاشا لوڈشیڈنگ ہے۔ سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین مرحوم نے کچھ منصوبے ایسے شروع کیے تھے جن سے جہلم کو ترقی مل سکتی تھی لیکن اُن کی حکومت ختم ہوتے ہی یہ منصوبے ختم کر دئیے گئے۔ جہلم پورے ملک کی افواج اور پولیس کو اپنے قدآور جوان مہیا کرتا ہے لیکن جہلم کی اپنی سیکورٹی دائو پر لگی رہتی ہے، آئے دن چوریاں ڈاکے جہلم کا مقدر ہیں۔ ایک ہندو نے اقبال لائبریری کے لیے زمین دی اور اس کا نام ’’ لالہ لاجپت رائے لائبریری‘‘ رکھا لیکن محب الوطن پاکستان کے حکمرانوں نے اس لائبریری کی بہتری اور ترقی کے لیے کبھی کوئی کوشش ہی نہیں کی۔ آج اس لائبریری میں علم کی روشنی کی جگہ صحن میں بندھے جانوروں کی جاہلانہ آوازیں ہیں، بدبو ہے، غاصب گروپ کی طاقت اور پشت پناہی کے زور پر کروڑوں کی جگہ پر غیرقانونی قبضہ ہے۔ یہاں اگر ایک معیاری لائبریری قائم ہو جائے تو اَن گنت طالب علموں کی حوصلہ افزائی ہو وہ پڑھ لکھ کر یہ متوسط گھرانے کے بچے اچھے عہدوں پر جا کر اَپ گریڈ ہو سکیں اور علم کی روشنی سے دیے سے دیا جلا سکیں۔ جہلم شہر کے مرکز میں سول لائن پر ایک عام سا گرلز سکول ہے اگر یہاں پر چاروں طرف 400دوکانوں کا شاپنگ پلازہ بنا کر سکول دوسری منزل پر اور کالج بنا کر تیسری منزل پر لے جایا جائے اور چوتھی منزل پر یونیورسٹی قائم کر دی جائے تو یہ خودکفیل منصوبہ جس کی آمدن 400دوکانوں کے کرایے سے حاصل کی جائے ایک بہترین پراجیکٹ کی صورت میں جہلم کی بے تحاشہ ترقی کا باعث بن سکتا ہے۔ ایک عام ذہن اگر ایسا منصوبہ سوچ سکتا ہے تو ملک کے قابل اعلیٰ تعلیم یافتہ حکمران اس منصوبے کو پالش کر کے کیوں نہیں قابل عمل بنا سکتے؟ بات صرف خلوص سے پلان کرنے اور عمل کرنے کی ہے، علاقے کی فلاح سوچنے کی ہے، اپنی فلاح اور ترقی تو ہر کوئی سوچتا ہے، اپنے مفادات سے ہٹ کر کوئی بڑی سوچ سوچنا یقیناً میرے اللہ اور اُس کے رسولe کو پسند آئے گا، کام میں برکت ہو گی لیکن کب ایسی حرکت ہو گی۔ تاریخ جہلم کی اشاعت میں ہمیں کئی سال لگ گئے، آخری مرتبہ اس کا ایڈیشن پندرہ سال قبل شائع ہوا تھا۔ ان پندرہ سالوں میں اس کتاب پر مسلسل کام ہوتا رہا۔ اس سلسلے میں ہمارے کئی دوستوں کی محنت بھی شامل ہے ، جن کے زیرنگرانی یہ دلآویز کتاب تکمیل کے مراحل سے گزری۔ کتاب میں شامل تصاویر کے لیے ملکِ پاکستان کے نامور فوٹوگرافر فخر جہلم محمد رفیق اُویسی جبکہ قدیم تصاویر کے لیے کرنل (ر)محمد عبید مرزا نے انتہائی معاونت فرمائی، ان کے تعاون اور محبت کا شکریہ۔ ان تصاویر کی ترتیب، ڈیزائننگ اور فنی مراحل کی تیاری میرے صاحبزادوں گگن شاہد اور امر شاہد کی دن رات کی محنت ہے۔ کتاب کی حروف خوانی سیّد ذوالفقار حسین شاہ المعروف شاہ جی جہلمی نے انتہائی عرق ریزی سے کی ہے، کئی مقامات پر اضافہ جات سے کتاب کو خوب نکھارا اور مفید مشوروں سے نوازا۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا کرے۔ مؤلف محترم انجم سلطان شہباز کی شبانہ روز محنت و مشقت سے کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ ہم اللہ رَبُّ العزت سے مؤلف کی صحت، تندرُستی، درازئ عمر اور علم و عمل میں برکت کی دُعا کرتے ہیں۔ آخر میں قارئین کرام کا تہہ دل سے شکریہ کہ ان کا پیار اور تنقید ہمیں مزید آگے بڑھنے پر اُبھارتا ہے۔ یہ کتاب کیسی لگی، اس کے بارے میں آپ کی آراء، تبصروں اور مفید مشوروں کا شدت سے انتظار رہے گا۔ بہت ساری دُعاؤں کی درخواست کے ساتھ!!
شاہد حمید

Recently Viewed Products

Tareekh e Jhelum | تاریخ جہلم

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart