FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

ضیاء النبی ﷺ | پیر محمد کرم شاہ الازہری

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.14,000.00 Rs.15,515.00 |  Save Rs.1,515.00 (9% off)

-8

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

(ضیاء النبی  ﷺ (7 جلدیں - مکمل سیٹ 
ضیاءالامت پیر محمد کرم شاہ الازہری کی سیرت نبوی پر لکھی ہوئی دلنشیں کتاب جو 7 جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کوحکومت پاکستان وزارت مذہبی امور کی طرف سے اردو مقابلہ سیرت 1994ء بمطابق 1415ھ میں پہلے انعام کی مستحق ٹھہرایا گیا
پیر محمد کرم شاہ الازہری کی تصنیف ’ ضیاء النبیﷺ‘ کا پہلا ایڈیشن ( 1948ء؍ 1420ھ) میں  لاہور سے شائع ہوا۔ ’ضیاء النبیﷺ‘ کل سات جلدوں پر مشتمل ہے۔ پیر محمد کرم شاہ الازہری کی ’ ضیاء النبیﷺ‘ عصر حاضر کی کتب سیرت میں نمایاں مقام ومرتبہ رکھتی ہے۔ سات جلدوں پر مشتمل اس سیرت کی کتاب میں قدیم و جدید سیرت کے تمام ماخذوں سے استفادہ کیا گیا ہے۔ صاحب کتاب کا انداز بیاں سادہ، منطقی اور مدلل ہے کتاب میں مغربی مفکرین کی کتب سے بھی اسلام کی حقانیت ثابت کرنے کے لیے حوالے درج کیے گئے ہیں۔ گویا یہ کتاب عربی، انگریزی اور اردو تینوں زبانوں میں گہری تحقیق کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
جلد اول
جلد اول 525 صفحات پر مشتمل ہے۔ جلد اول میں عرب اقوام کے مذہبی، سیاسی، اخلاقی و معاشی احوال کا تجزیہ، امانت اسلام کے لیے اہل عرب کے انتخاب کی حکمت، حضورﷺ کے اسلاف کرام کا تفصیلی تذکرہ موجود ہے۔ جلد اول کا آغاز ابتدائیہ سے ہوتا ہے، اس میں بعثت نبویﷺ کے وقت نوع انسانی کی گمراہی کی حالت زار بیان کی گئی ہے۔ اس کے بعد سلطنت ایران، سلطنت یونان، سلطنت رومہ، سلطنت مصر، سلطنت ہندوستان، کا تفصیلاً ذکر ہے۔ ان تمام سلطنتوں کے نقشے دیے گئے ہیں۔ حدود اربعہ ان کے اخلاقی، معاشرتی، معاشی، سماجی حالات پر تبصرہ ہے۔ اس کے بعد جزیرۃ العرب پر بحث ہے۔ جزیرۃ العرب کا نقشہ، عرب کے مشہور قبائل اورخاندان بنو ہاشم کا تذکرہ موجود ہے۔ اس جلد کی اہم بات یہ ہے کہ اس کے اختتام پر نبی کریمﷺ ظہور کی بشارتیں بزبان انجیل ثابت کی گئی ہیں۔

جلد دوم
دوسری جلد 610 صفحات پر محیط ہے۔ اس جلد میں ولادت باسعادت، عالم طفولیت، کسب معاش کا دور، حضرت خدیجہؓ سے عقد ازدواج، وحی، نبوت ورسالت، دعوت اسلام کا آغاز، حضور ﷺ پر ظلم وتشدد کا آغاز، ہجرت حبشہ، شعب ابی طالب میں محصوری اور واقعات معراج پر بیان ہے۔

جلد سوم
تیسری جلد 657 صفحات پر مشتمل ہے۔ ضیاء النبیﷺ کی جلد سوم کا آغاز یثرب کی طرف ہجرت سے ہوتا ہے۔ اولین مہاجرین، نبی ﷺ کی یثرب کی جانب ہجرت، ابتدائے سفر کے واقعات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نقشہ راستہ ہجرت بھی دیا گیا ہے اور مقامات ہجرت کی تشریحات بھی کر دی گئی ہیں۔ ہجرت مدینہ کے بعد مواخات مدینہ، مدینہ کے انتظامی امور پر بحث کی گئی ہے۔ اور پھر غزوات و سرایہ کا تفصیلا بیان موجود ہے اور پانچ ہجری تک تمام واقعات اس جلد میں موجود ہیں۔

جلد چہارم
چوتھی جلد 854 صفحات کی ہے۔ جلد چہارم کا آغاز غزوہ خندق سے ہوتا ہے اور 10 ہجری تک کے تمام غزوات و سرایہ اس جلد میں تفصیلاً بیان کیے گئے ہیں۔ قبائل عرب کے وفود کی آمد پر بھی باقاعدہ باب باندھا گیا ہے اور آخر میں حجۃ الوداع کی تمام جزئیات کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ پھر نبیﷺ کے وصال، غسل مبارک، قبر مبارک، نماز جنازہ کی کیفیت اور تدفین کا بیان کیا گیا ہے۔

جلد پنجم
یہ جلد 996 صفحات پر مشتمل ہے۔ ضیاء النبیﷺ کی پانچویں جلد آیات طیبات درثنائے مصطفیٰﷺ، سرور عالمﷺ کے فضائل وکمالات، آداب معاشرت، معجزات نبویﷺ اور فضائل درود شریف پر مبنی ہے۔

جلد ششم
یہ جلد 648 صفحات کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ جلد کا آغاز پیش لفظ سے ہوتا ہے اس کے بعد یہود ونصاریٰ کی سیاسی وسماجی حیثیت قبل از اسلام پر باب باندھا گیا ہے اور پھر مسیحی مسلم تعلقات پر صلیبی جنگوں کے اثرات کی وضاحت کی گئی ہے۔ اس کے بعد اہل مغرب کے مشرقی علوم کی طرف رغبت کے اسباب بیان کیے گئے ہیں اور پھر تحریک استشراق ( تعریف، آغاز اور تاریخی جائزہ) پر تفصیلی بحث کی گئی ہے۔ تحریک استشراق کی تاریخ کو چھ ادوار میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر دور کے مستشرقین اسلام کے مقاصد اور طریق کار کی وضاحت بھی کی گئی ہے۔ اس جلد میں مستشرقین کے قرآن حکیم پر اعتراضات، مثلاً آیات کے ناسخ ومنسوخ ہونے پر اعتراضات، قرآن حکیم کی مختلف قراءتوں پر اعتراضات، جمع تدوین قرآن اور قصہ غرانیق پر اعتراضات کا جائزہ لے کران کے قرآن وحدیث اور بائبل کی رو سے مدلل جوابات تحریر کیے گئے ہیں اور بزبان مستشرقین ہی ان کے اعتراضات کا رد پیش کیا گیا ہے۔

جلد ہفتم
ضیاء النبیﷺ کی یہ آخری جلد 617 صفحات پر مشتمل ہے۔ جلد ہفتم میں حدیث رسولﷺ اور سیرت طیبہ پر مستشرقین کے اعتراضات و الزامات کا تذکرہ ہے اور ان کے مدلل جواب دیے گئے ہیں۔ سب سے پہلے مستشرقین نے حفاظت حدیث پر جو اعتراضات کیے اور ان کے اس اعتراض کے رد میں تدوین حدیث کے تمام عہد اور کتاب حدیث کے مروجہ تمام طریقوں پر بحث کی گئی ہے اور احادیث طیبہ کے متعلق مستشرقین ہی کی مثبت آراء پیش کی گئی ہیں۔ اس کے بعد نبیﷺ کے نسب پر کیے گئے اعتراضات کا رد کرنے کے لیے نبیﷺ نسل اسماعیل سے ہونا تفصیلاً بیان کر دیا گیا ہے۔ نبی کریمﷺ کے سماجی مقام کو کم کرنے کے لیے آپ ﷺ پر مرگی کے مریض ہونے کا الزام، آپﷺ کے اخلاق و کردار پر حملے، تعدد ازواج پر مستشرقین کے اعتراضات اور حضورﷺ کی تمام فوجی مہموں، غزوات وسرایا پر کو نبیﷺ کی تشدد پسند کا روائیاں قرار دینے کا الزام، ان سب کی تردید کی گئی ہے اور قرآن، حدیث اور بائبل سے دلائل پیش کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ مستشرقین جن کی نبی ﷺ کے بارے میں منصفانہ رائے ہے ان کی نبیﷺ کی ذات اقدس کے بارے میں آراء بھی پیش کر دی گئی ہیں اور ان معاندین اسلام کا منہ توڑ جواب پیش کیا گیا ہے۔ ضیاء النبیﷺ 1994ء میں مقابلہ کتب سیرت میں اول مقام کی حقدار قرار پائی۔ عصر حاضر کی سیرت کتب میں یہ کتاب بلند درجہ رکھتی ہے۔ صاحب کتاب نے عربی، اردو اور انگریزی زبانوں سے اچھی واقفیت کی بنا پر کتاب میں ان تمام مآخذ سے استفادہ کیا ہے۔ نیز اس کتاب کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کی چھٹی اور ساتویں جلد باقاعدہ مستشرقین پر قرآن وسیرت پر کیے گئے اعتراضات اور اسلام، قرآن وسیرت کے دفاع میں مدلل مدافعتی طرز پر تحریر کی گئی ہے۔ یہ پیر کرم شاہ الازہری کی ایک بہترین کاوش ہے

Zia ul-Ummat Justice Shaykh Pir Karam Shah RA

Zia Un Nabi saw

Zia ul Nabi saw

Recently Viewed Products

ضیاء النبیﷺ | پیر محمد کرم شاہ الازہری

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart