FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

ذلتوں کے مارے لوگ | فیودر دوستوئیفسکی | اردو ترجمہ

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.600.00 |  Save Rs.-600.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

0

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

ذلتوں کے مارے لوگ - ناول
مصنف: فیودر دوستوئیفسکی
اردو ترجمہ
---
ذلتوں کے مارے لوگ" انیسویں صدی کے مصنف فیودر دستوئیفسکی کی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے۔روسی ادب سے  شناسائی بہت عرصہ قبل استاد جی کی بدولت ہوئی تھی جب انہوں نے "چیخوف" کے کسی مشہور و معروف ناول کے تفصیلی ذکر بمعہ ایک انتہائی دلچسپ اقتباس کیا تھا۔اسکے علاوہ بھی روسی ادب کے مدح سرائی انکے لبوں پر اکثر آتی رہتی تھی۔یوں روسی ادب کی حب دل میں گھر کرتی گئی لیکن شومئی قسمت کہ پڑھنے کا اتفاق نہ ہوا بلکہ سچ کہوں تو ہمت ہی نا پڑی اب خود ہی دیکھیں نام کیسے کیسے ہیں "چیخوف"،دستوفیسکی"،"ٹالسٹائی" وغیرہ وغیرہ- بندہ سنتے ہی ڈر جاتا کہ نام ایسے تو لکھا کیسا ہوگا وہ تو خدا بھلا کرے ماریہ شراپوا کا جس سے کچھ من کو شانتی ملی (نام کی حد تک بات ہو رہی محض)۔ خیر قصہ مختصر استاد کی الفت اور ماریہ کی حب ایسے میں حسن اتفاق سے یہ کتاب ہاتھ لگ گئی۔ اب جو پڑھی تو ہم ایک دفعہ سے پھر استاد جی پسند کے قائل ہوگئے۔




کتاب کا پلاٹ جیسا کا نام سے ظاہر ہے "ذلتوں کے مارے لوگ" ہیں۔ ایسے لوگ جنکے نصیب میں تلخیاں  ہی لکھ دی گئی ہیں۔رسوائیاں انکا مقدر ٹھہری اور ذلتیں قمست کی عنایت۔ لیکن یہاں ایک بات اہم ہے کہ مصنف ان لوگوں سے مراد کون لیتا ہے اسکا اظہار وہ کئی جگہوں پر مخفی الفاظ میں کرتا ہے۔اس سے مراد معاشرے کا وہ طبقہ ہے جو شرافت کا دامن نہیں چھوڑتا، جو ہمیشہ اخلاق کو مقدم جانتا ہے، جسکے پہلو سے محبت اور ہمدردی ہمہ وقت چمٹی رہتی ہے۔ وہی طبقہ جو خیر خواہی کا علم بُلند کرتا ہے۔ وہی پستا ہے وہی ذلتوں کے شکار ہوتے انہی کو اذیتیں اور مصیبتیں جھیلنی پڑتی ہیں۔ لیکن اسکے برعکس اس معاشرے کے جو ناسور ہیں جو فرعون اور قارون بن کر زندگی گزارتے ہیں انکو عیش و عشرت بھی نصیب ہوتی،آسائش و سہولتوں سے وہ بھی مفید ہوتے، قانون انکے گھر کی باندی ہوتا، معاشرہ انکی آنکھ سے دیکھتا جیسا وہ دیکھانا چاہتے قصہ مختصر وہ جو معاشرے میں کلنک ہوتے وہ زندگی خوب گزارتے جبکہ ہمیشہ شریف اور بااصول بندہ ہی مصیبتوں، "ذلتوں" کی چکی کاٹتا ہے۔
کتاب چار سو زائد صفحات پر مشتمل ہے، اور اگر آپ میرے کہنے یا یہ بلاگ پڑھنے کیبعد کتاب پڑھتے ہیں  تو شائد پہلے پونے تین سو صفحات پڑھ کر اسقدر بور ہوں کہ مجھے کوسنے کیبعد کتاب کو ردی کی ٹوکری کی نظر بھی کر دیں چونکہ کتاب کا کہانی بہت ہی عام فہم اور سادہ سی ہے جسکی مثالیں آئے روز ہمارے معاشرے میں بھی ملتی ہیں۔ لیکن اگر میری وجہ سے ہی کتب اٹھاتے ہیں تو میرا مشورہ مانئیے کہ ہمت باندھئیے اور آخری چوتھائی بھی پڑھ ڈالئیے۔ کسی سے دعا کی امید تو پھر بھی نا ہے البتہ یہ ضرور کہتا ہوں کہ کوسنے کا عمل شائد پھر بھی اٹھا رکھیں۔
اس کتاب کے دل کو بھا جانے کی ایک وجہ یہ بھی نظر آتی کہ اس کتاب میں جو معاشرہ دیکھایا گیا ہے وہ غیر معمولی حد تک ہمارے آج کے  معاشرے سے مماثلت رکھتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ کتاب بہت اپنی اپنی سی لگتی ہے اور پڑھنے سمجھنے میں ذرا بھی دشواری نہیں آتی بلکہ اگر،جگہوں اور کرداروں کے نام بدل دیے جائیں تو شائد نیا قاری یہ تفاوت کرنے کے قابل بھی ناں رہے کہ یہ کہانی ہماری نہیں ہے۔بلکہ کسی پرائے ملک اور معاشرے کی ہے۔استاد جی کے روسی ادب سے اسقدر لگاؤ کی بھی مجھے یہی ایک معقول صورت لگتی ہے۔

---

فیودور میخائل دستوئیفسکی 11 نومبر 1821ء میں ماسکو میں پیدا ہوا۔ اس کے والد ایک ڈاکٹر تھے، لیکن گھریلو حالات خوشحال نہ تھے۔ بچپن ہی میں دستوئیفسکی کو غربت کا منہ دیکھنا پڑا۔ سینٹ پیٹرزبرگ کے فوجی سکول کے انجینئرنگ کے شعبے میں کچھ عرصہ تعلیم حاصل کی، پھر فوج میں بھرتی ہو گیا۔ چند برسوں کے بعد دستوئیفسکی نے فوج سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا۔ وہ اپنا سارا وقت تصنیف و تخلیق کے لیے وقف کرنا چاہتا تھا۔ اس کا پہلا ناول ’’بےچارے لوگ‘‘ شائع ہوا تو اس عہد کے عظیم رُوسی نقاد بیلسنکی نے اسے ’’عظیم ادیب‘‘ کا خطاب عطا کر دیا تھا۔ رُوسی نقادوں نے بدلتے ہوئے تقاضوں اور حالات کے تحت، بالخصوص انقلابِ رُوس کے بعد کے کچھ برسوں میں اس سلسلے میں کچھ نظرثانی کرنے کی کوشش کی لیکن اس سے یہ خطاب چھینا نہ جا سکا۔ اس کے ناولوں نے اسے رُوسی انشاء پردازوں کا سرتاج بنا دیا تھا۔ دُنیائے اَدب کا لازوال ناول نگار اور ناول نگاری کے فن کو جِلا بخشنے والا دستوئیفسکی، سینٹ پیٹرز برگ میں 9 فروری 1881ء میں انتقال کر گیا۔ اس کی عظمت کا یہ ادنیٰ ثبوت تھا کہ اس کا جنازہ اس شان سے اُٹھا جس پر بادشاہ بھی رشک کر سکتے تھے۔ اگر دُنیائے ادب کی تقسیم مقصود ہو تو کہا جائے گا کہ ادب کے دو اَدوار ہیں، ایک دستوئیفسکی سے پہلے کا ادب اور ایک دستوئیفسکی کے بعد کا ادب۔

---

Zilaton ke Maare Log
Fyodor Dostoevsky
Urdu Tarjuma Translation

Recently Viewed Products

ذلتوں کے مارے لوگ | فیودر دوستوئیفسکی | اردو ترجمہ

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart