FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

Khud se Khuda Tak | خود سے خدا تک | محمد ناصر افتخار

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,800.00 Rs.2,000.00 |  Save Rs.200.00 (10% off)

-122

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

خود سے خدا تک

محمد ناصر افتخار

.

اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا ...

اللہ ربُّ العزت جب کسی پر مہربان ہوتو’’عطا‘‘کیا کرتا ہے۔ عطائے سلطان السلاطین ذوالجلال والاکرام بڑی بات ہے۔ عطا کردیا جانا، متلاشی عاصیوں کے لیے بڑے نصیبے کی بات ہوتی ہےکہ ریگ زاروں میں ہزارسال ایڑیاں رگڑی ہوتی ہیں۔ سیاہ ماتمی سوگوار روحیں بجھتی آنکھوں کے قدیم شکستہ زندانوں کی زنگ خوردہ سلاخوں سے نجانے کتنی صدیاں لپٹ کے روئی ہوتی ہیں کہ کوئی ہنر نہ کمال ہم جیسےشکستہ حال تھکے ہارے روندے ہوئے مسافروں میں ہواکرتا ہے۔
رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ کا چمکتا سنہری کاسہ ہاتھوں میں لیےہم جیسوں کو تو بس لامتناہی تلاش کے تپتے ریگ زاروں میں جلتے، مرتے، روتے ہوئے سرگرداں چلتے ہی چلے جانا ہوتا ہے۔ کیاخبر،کون جانے کس ساعت سعید میں دربار عالیہ سے ایک بے نیاز مگر محبّت سے بھری ہوئی نظرِ کرم ہو اور سارے جہاں سے ہارے ہوئے خود اپنی ذات میں بچھی ہوئی شطرنج پر چلی جاتی چالوں سے ہرلحظہ مات کھاتے ہوئے بس کسی بھی لمحے ڈھے جانے والے گمشدہ جاں بلب مسافر کے لیے ارشاد خداوند متعال کا نزول ہو اور حکم عالی شان جاری ہو.... عطا کیا گیا۔
جسم و جاں پر کرب وبلا اور تلاش کی تیزدھار لاحاصلیت دس سال مکمل ترین کاملیت سے چھائی رہی اور پھر جب پگھلتی ہوئی آنکھیں پتھر ہوجانے کو تھیں.... جب جسم جھلستی ہوئی ریت بن کر ہوا میں بکھرنے کو ہوا تو.... تھام لیا گیا، کرم ہوگیا،جلتے ہوئے زخم ٹھنڈے کردئیے گئے، قرار دیا گیا، دم جو نکلنے کو تھا اُسے واپس پلٹ جانے کا حکم ہوا.... ذہن کے دریچے وا ہوگئے اور علم کا ایک دروازہ پوری شان اورآب وتاب سے روشن ہوگیا.... فقیر کو ، نامراد،راندہ درگاہ کو.... مارکر دوبارہ زندہ کیا اور خود سے خدا تک عطا ہوئی۔کوئی شک نہیں ولم اکن بداعائک ربِّ شقیا کا ہی سہارا تھا لیکن خود پر ایسی عطا اور ایسے ہوجانے پر ایسی حیرت طاری ہوئی وہ عجب چھایا کہ جب تک فقیر اب جیے گا حیران شُد جیے گا۔
جتنی بڑی عطا ہوتی ہے اُتنا ہی بڑا پھر امتحان بھی لگتا ہے سو ادھر بھی لگا ہوا ہے۔ کتاب لکھنے والے خوب جانتے ہیں کیسے اپنے ہی لہو کی روشنائی سے لکھوایا جاتا ہے.... مسودہ ہوا.... سکھ کا سانس راستے میں تھا خبر پہلے آپہنچی کہ ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں۔ مجھ جیسا پست ہمت انسان کمپوزنگ، پرنٹنگ ، ڈیزائننگ اور پبلشنگ کے جنگلوں میں کھوجائے تو باہر کیسے نکلے.... پہلی چھپائی کے تجربہ میں ہی زبردست دھوکا کھایا اور کئی مہینے چپکا ہورہامگر کب تک....
چاروناچار پھر ہمت کرنا پڑی اور اب کی بار پبلشر تو بہت ایماندار اور مخلص ملامگر ستم ظریفی یہ ہوئی کہ اُن کے ہاں صرف قرآن پاک کی اشاعت اور سلیبس کی کتب ہی چھپا کرتی تھیں، اس لئے وہاں کتاب کی قاری تک رسائی کاکوئی نیٹ ورک موجود نہیں تھا۔ بہرحال کتاب چھپی، اچھی چھپی اور چل گئی.... ایسی چلی کہ گماں تک نہ تھا.... اللہ سند قبولیت عطا کردے تو مخلوق کے دلوں میں محبت اُترآیا کرتی ہے۔پہلا ایڈیشن دس دن میں ہی نکل گیا....

.

جیسا کہ کتاب کے عنوان سے عیاں ہےاس کتاب میں قرآن و سنت اور مستند احادیث مبارکہ کی روشنی اور رہنمائی میں تزکیہ نفس سے خداکی تلاش کوجاتے رستے کی تفصیل سے نشاندہی کی گئی ہےاور ایسے ہوشربا رازوں اورحقائق سے پردہ اُٹھایا گیا ہے جن پر ابھی تک خاموشی کےگہرے پردے پڑے ہوئے تھے۔ خود سے خدا تک دقیق فلسفے سے قاری کو مزید الجھن میں ڈالنے کی بجائےاُسے نفسیاتی اُلجھنوں،ذہنی خلجان سے نکال کر اللہ کے سامنے لے جاکھڑا کرتی ہے۔خود سے خدا تک انتہائی آسان اور عام فہم اُردو میں لکھی گئی ہےاس کتاب میں کہانی، فلسفہ یا اِدھراُدھر کی مشکل اورسمجھ نہ آنے والی باتوں کی بجائے بغیروقت ضائع کئےعام انسان کے مسئلے پر بات کی گئی ہے کہ آخر تزکیہ نفس میں کرنے والے کام کیا ہیں اور کیسے انسان اپنی الجھی ہوئی پریشان زندگی کو سلجھا سکتا ہے۔

.

.
یہ کتاب آپ پرلکھی گئی ہے۔۔۔یہ آپ کو بتائے گی کہ آپ کون ہیں؟ اسےپڑھ لینے کے بعد آپ کے اندر بے پناہ تبدیلی آئے گی۔ آپ کا زاویۂ نظربدل جائے گا ، بڑھ جائے گا۔ ذہن و دل میں عظیم انقلاب برپا ہوگا، آپ کوپہلی بارحقیقت میں ایک ایسا زبردست علم حاصل ہوگاجس کی مدد سے آپ خود کو بدل ڈالنے میں اللہ کے فضل سے کامیاب ہوتے چلے جائیں گے۔ یہ کتاب آپ کو انتہائی تیزی سےمایوسی سے نکال کراللہ سے روشناش کروائے گی۔ مصنف ۔ محمد ناصر افتخار

 

Khud se Khuda Tak 

Author: MUHAMMAD NASIR IFTIKHAR
Pages: 456

Recently Viewed Products

Khud se Khuda Tak | خود سے خدا تک | محمد ناصر افتخار

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart