FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

Shiraza | Anwar Masood | شیرازہ | کلیات انور مسعود

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.2,700.00 Rs.3,000.00 |  Save Rs.300.00 (10% off)

-4

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

شیرازہ - کلیاتِ انور مسعود
نظمیں غزلیں
انور مسعود صاحب کی 9 کتب کا مجموعہ
736 صفحات
پیش لفظ
اٹھارہ سال کی عمر میں جب مَیں زمیندار کالج گجرات میں اِنٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھا، مَیں نے اپنی پہلی نظم لکھی جس کا ایک شعر میرے حافظے کا بڑا قیمتی سرمایہ ہے:
جو ہنسنا ہنسانا ہوتا ہے
رونے کو چُھپانا ہوتا ہے
اور پھر یہی شعر میری زندگی کا منشور ٹھہرا۔
بڑے نمناک سے ہوتے ہیں انوؔر قہقہے تیرے
کوئی دیوارِ گریہ ہے ترے اشعار کے پیچھے
پنجابی میں بھی میں نے اِسی بات کا اِعادہ کیا ہے:
میں رہیا انوؔر سدا زخماں تے پردے تاندا
لوک بُھلِّیں پے گئے بُلّھاں تے ہاسا ویکھ کے
یعنی میرے ہونٹوں کی مسکراہٹ میرے زخموں کی پردہ داری کرتی رہی ہے۔ فارسی میں بھی میں نے اِسی بات کو دُہرایا ہے:
جُز بخندیدن برایم چارۂ دیگر نماند
سخت مشکل بود انورؔ درد پنہان داشتن
(یعنی درد کو چُھپانے کے لیے ہنسنے کے سوا میرے پاس کوئی چارہ ہی نہیں تھا۔)
اس درد کی تفسیر خود میری زندگی بھی ہے، بُحرانوں کی آماجگاہ میرا وطن بھی اور دُنیا کی وہ وڈیرہ شاہی بھی جس کی طبیعت ظلم سے ابھی تک بھری نہیں۔ شاعری تو میری گُھٹّی میں پڑی تھی۔ میری نانی امّاں کرم بی بی عاجزؔ بھی شاعرہ تھیں۔ اُن کا حمدیہ اور نعتیہ کلام درد و کرب سے لبریز ہے۔ میرے تایا جی مولوی عبداللطیف افضلؔ اُردو اور پنجابی، مزاحیہ اور سنجیدہ شعر کہنے میں بڑا کمال رکھتے تھے۔
مجھے ددھیال اور ننھیال سے بڑی حوصلہ افزائی بھی ملی اور پُرخلوص دُعائوں کی دولت بھی۔ میری شاعری کو اللّٰہ تعالیٰ نے جو قبولِ خاطر ارزانی فرمایا ہے، میں اُس کے شُکر کا حق ادا کرنے سے قاصر ہوں۔ میری پنجابی شاعری کے پہلے مجموعے ’’میلہ اَکھیاں دا‘‘ کے اب تک 75 ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ میری اُردو سنجیدہ شاعری کو بھی اہلِ نظر نے قابلِ تحسین گردانا ہے۔ میرے مولا نے مجھے یہ توفیق عطا فرمائی ہے کہ میری نظمیں خاص و عام کے حافظے کا حصّہ بن گئی ہیں۔ میں نے لوگوں کے ہونٹوں سے باتیں لے کر اُن کے کانوں کو واپس کرنے کی اِمکانی کوشش کی ہے۔
ناگفتہ نہ رہے کہ میرے اُستادِ گرامی چوہدری فضل حُسین (سابق پروفیسر اور پرنسپل زمیندار کالج گجرات) اور معروف پنجابی شاعر پِیر فضل حُسین گجراتی کی طرف سے پنجابی میں شعر کہنے کی مجھے بڑی مخلصانہ تشوِیق حاصل رہی ہے۔
قارئینِ گرامی! پنجابی میری مادری بولی ہے۔ اُردو میری قومی اور میرے بچّوں کی مادری زبان ہے۔ فارسی وہ زبانِ شیریں ہے جو میں نے پڑھی بھی ہے اور 35 برس تک پنجاب کے مختلف سرکاری کالجوں میں پڑھائی بھی ہے۔ 1962ء میں ایم اے فارسی میں مجھے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن بھی حاصل ہوئی تھی اور امرِ واقعہ یہ ہے کہ
ویچدا میں تیل انورؔ جے نہ پڑھدا فارسی
میں نے اِن تینوں زبانوں میں اب تک جو شعر کہے ہیں ’’شیرازہ‘‘ (کُلِّیات) میں جمع کر دیے گئے ہیں۔ فارسی کے حوالے سے بھی میں اپنی مرحومہ اہلیہ کو یاد کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔
صدّیقہ انور بھی فارسی کی پروفیسر تھی۔ سرکاری ملازمت کے ساتھ ساتھ اُس نے بچّوں کی دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت کا فریضہ جس ذمّہ داری سے ادا کیا اُس کی مثال مشکل سے ملے گی۔ مجھے تو مشاعروں اور ادبی محفلوں سے کوئی فرصت ہی نہیں تھی۔ صدّیقہ کا ساتھ نہ ہوتا تو مجھے وہ فراغِ خاطر میسّر ہی نہ ہوتا جو شعر گوئی کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ صدّیقہ کا شعری اور ادبی ذوق اور ناقدانہ بصیرت میری شعری تخلیقات کے لیے بڑی حوصلہ افزا اور معاون ثابت ہوئی۔ قرآنِ مجید سے اُسے ایسی عقیدت تھی کہ گھر پر تدریسِ قرآن کا جو سلسلہ اُس نے شروع کر رکھا تھا اُس کی زندگی کے آخری دنوں تک قائم رہا۔ صدّیقہ نے زندگی کے آخری روز بھی روزہ قضا نہیں کیا۔ (اُس کی تاریخِ وفات 27 اپریل 2020ء بمطابق 3 رمضان المبارک ہے)
قارئینِ کرام!
پچپن برس کا یہ عہدِ رفاقت اِس طرح گذرا کہ اب یہ چند مہینوں کی بات لگتی ہے۔ درجِ ذیل شعر مَیں نے اُس کی وفات پر لکھا تھا جو اُس کی قبر پر بھی کندہ ہے:
خاک میں ڈھونڈتے ہیں سونا لوگ
ہم نے سونا سپردِ خاک کیا
صدّیقہ کے تذکرے کے بعد میں اپنے اور صدّیقہ کے کُل قبیلے اور ُکنبے کا ذکر کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں۔ میرے بیٹے (محمد عاقب انور، محمد عماّر مسعود اور محمد جوّاد اَظفر) میری بیٹیاں (عدیلہ اور لِینہ) میرے داماد (راشد عظیم اور حاشر اِبن اِرشاد) میری بہوئیں (روشین، شنیلہ اور گُل زیبا) اور اُن کے بچّے بھی سب کے سب اس کتاب کے منتظر تھے۔ میں اُن سب کو یہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ تھا جس کا انتظار یعنی میری شاعری کا وہ ’’کُلِّیات‘‘ اشاعت پذیر ہو کر منظرِ عام پر آ چُکا ہے۔ میرے قطعات کا کُلِّیات اس مجموعے کے علاوہ ہے جو الگ اشاعت پذیر ہو چکا ہے۔ اس مجموعے میں میری نثری تخلیقات بھی شامل نہیں ہیں، وہ بھی ان شاء اللّٰہ جلد ایک الگ مجموعے کی صورت میں شائع ہوں گی۔
احباب کے متفقہ مشورے سے اس کُلِّیات کا نام ’’شیرازہ‘‘ تجویز ہوا ہے، اس کی اشاعت کے سلسلے میں مجھے ’بُک کارنر جہلم‘ کے مہتمم اَمر شاہد صاحب کی طرف سے بڑی پُرخلوص اُکساہٹ اور ترغیب بھی حاصل رہی ہے۔ اُن کی اشاعت کے معیار کی عُمدگی اور زیبائی کے بارے میں بس اِتنا کہہ دینا کافی ہے کہ
وہی جہلم جہاں بُک کارنر ہے
انوؔر مسعود
اِسلام آباد
Shiraza — Kulliat Anwar Masood
Collection of 9 poetry books
Total number of pages: 736

Recently Viewed Products

Shiraza | Anwar Masood | شیرازہ | کلیات انور مسعود

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart