FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

عشق نامہ شاہ حسین | فرخ یار

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.2,250.00 Rs.2,500.00 |  Save Rs.250.00 (10% off)

-4

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

عشق نامہ
 تصوف، ملامت، سنگیت، کلام
فرخ یار
فرخ یار نے شاہ حُسین کی کافیوں کی ایک ایک سطر کا نہایت محویت کے ساتھ مطالعہ کیا ہے۔ ’’عشق نامہ‘‘ ہند و پاک میں راگ راگنیوں کا جنم، ان کی کیفیات، شعری اور صوفیانہ روایات کی تفصیل کو پوری آب و تاب اور جمالیاتی احساس کے ساتھ بیان میں لاتی ہے۔ فرخ کی یہ سحربیانی ہم پر ایک ایسا عالمِ صحو و سکر طاری کرتی ہے جہاں رمزیں خودبخود کھُلتی چلی جاتی ہیں۔ کہیں بھور سمے کی رام کلی، کہیں تلنگ کی تپش تو کہیں سندھڑا کی گونج، کہیں دھناسری کی کوملتا اور کہیں بسنت کی چنچلتا۔ شاستر سنگیت، خسروی انگ اور پھربھگتی انگ کا رچاؤ ایک ترکیبی ثقافت کا آہنگ بن جاتا ہے۔ یہ کتاب استعاروں اور علامتوں کا دریا ہے جس کے بہاؤ کا کوئی انت نہیں۔
سرمد صہبائی

ملامتی صوفی سخن ور کی تشریح کبھی بھی آسان نہیں رہی۔ پھر وہ حافظ شیرازی ہو یا شاہ حُسین! ہستی کی نفی اور بات ہے، مگر ہستی کی ملامت دُنیا کے بپھرے سمندر کے بیچ بھنور کا سا معاملہ ہے! فرخ یار اس تشریحِ عشقِ حسین کے بھنور میں خود بھی اتھاہ اترے ہوئے نظر آتے ہیں اور قاری کو بھی اس کی جانب کھینچتے ہیں!
 نور الہدیٰ شاہ

شاہ حُسین کی اصل حیثیت ان کا پیر یا مرید ہونا نہیں ہے، ان کا متصوفانہ جوہر اور شاعرانہ کمال جس بنیاد پر ایک ہوتا دکھائی دیتا ہے، وہ ہے صوفیانہ احوال کی جمالیاتی تشکیلِ نو۔ معنی کی جہت سے بھی اور اظہار کے پہلو سے بھی۔ اس بات کو ہمارے فاضل دوست نے تاریخی سیاق و سباق سے محققانہ انداز سے دیکھا اور دکھایا ہے۔
 احمد جاوید

عہدِ وسطیٰ کے برصغیر میں وسط ایشیائی مسلم تہذیبی اثرات اور مقامی تہذیب کے امتزاج سے جو ایک نئی ترکیبی، صلح کُل کی حامل تہذیب پیدا ہوئی، پنجاب میں اس کی نمائندگی کرنے والوں میں بابا فرید کے بعد دوسرا نام شاہ حُسین کا ہے۔ ان کی ملامت گہرے عرفانی اور اخلاقی اسباب کے باعث تھی مگر اسے ان کی شخصیت اور کلام کو مسخ کرنے کی بنیاد بنایا گیا۔ فرخ یار نے تصوف کی ارتقائی تاریخ کو محققانہ انداز میں بیان کرتے ہوئے، تمام سلاسل، صوفیہ، بھگتی اور خصوصاً قلندریہ و ملامتی رجحانات، شاہد بازی کے عجمی ذوق کا تفصیلی تاریخی جائزہ لیا ہے۔ دیگر صوفی شعرا پر کام کرنے کے لیے اس کتاب کو بطورِ کینن استعمال کیا جائے گا۔
 ناصر عباس نیّر
Ishaq Nama Shah Hussain
Farrukh Yar

Recently Viewed Products

عشق نامہ شاہ حسین | فرخ یار

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart