FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

Aap Beeti Mirza Ghalib | Khalid Nadeem | آپ بیتی مرزا غالب

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.650.00 |  Save Rs.-650.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-18

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

آپ بیتی مرزا غالب 

مرتبہ - ڈاکٹر خالد ندیم

 

فروری 2019 کو مرزا غالب کی ایک سو پچاسویں برسی ہے ۔ اس حوالے سے غالب کی شاعری پر مختلف طریقوں سے روشنی ڈالنے کے لیے رسائل و جرائد میں خصوصی مضامین اور تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس خاص موقع پر سرگودھا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد ندیم نے آپ بیتی مرزا غالب لکھ کر کمال کردیا ہے ۔

اس سے قبل وہ ’’شبلی کی آپ بیتی ‘‘، ’’آپ بیتی علامہ اقبال‘‘ کی ترتیب دے چکے ہیں یقیناً یہ آسان کام نہیں تھا کسی بھی تخلیقی کام پر تحقیق کرنا اور پھر اسے ترتیب دینا کانٹوں پر چلنے کے مترادف ہے۔ڈاکٹر خالد ندیم پاکستان میں ہی نہیں ہندوستان میں بھی اپنی علیحدہ شناخت رکھتے ہیں۔ ان کی کئی اہم کتابیں جو تحقیقی امور کی بنیاد پر ادب کے شائقین و ناقدین کے ہاتھوں میں آئی ہیں۔ وہ ہندوستان سے شائع ہوچکی ہیں اور اس وقت وہ مختلف موضوعات کے حوالے سے 31 اہم کتابوں کے قلم کار ہیں۔

2019 میں چھپنے والی کتاب آپ بیتی مرزا غالب 304 صفحات پر مشتمل ہے۔ ڈاکٹر خالد ندیم نے غالب پر قلم اٹھایا اور پھر اس کا حق ادا کردیا اور عرق ریزی کی بہترین مثال قائم کردی۔ کتاب کا پہلا باب ’’مہروماہ سے کم تر نہیں ہوں‘‘ اس میں1825 تک کے حالات رقم ہیں غالب لکھتے ہیں کہ میں رجب1212ھ27دسمبر1797 کو اکبر آباد میں پیدا ہوا میں قوم کا ترک سلجوقی، اپنی اصل آفرینش میں اس گروہ کی نسل سے ہوں، جس کی خوش بختی کا سورج عرصہ ہوا ڈھل چکا ہے ،اپنے والد صاحب کے بارے میں بتاتے ہیں کہ 1799 کے آخر میں میرا چھوٹا بھائی یوسف علی بیگ خان پیدا ہوا ابھی پانچ برس کی عمر تھی کہ 1803 میں میرا باپ عبداﷲ بیگ خان عرف مرزا دولھا مہارائو راجا بختاور سنگھ بہادر کی رفاقت میں مارا گیا اور راج گڑھ میں دفن ہوا یوں شفیق باپ کا سایہ عاطفت میرے سر سے اٹھ گیا، سرکار سے میرے باپ کی تنخواہ میرے نام پر جاری ہوئی اور ایک گائوں ’’تالڑا‘‘ مجھ کو برائے دوام ملا گویا ادھر دودھ پینا چھوڑا ادھر راج کی روٹی کھائی۔


 

غالب کی زندگی حوادث کی آمجگاہ بن چکی تھی، اسی لیے ایک سانحے کے بعد دوسرا دکھ منہ اٹھائے چلا آتا زمانے کے غم ان کی شاعری میں  ڈھل گئے ہیں۔

ہوں گرمی نشاطِ تصور سے نغمہ سنج

میں عندلیب گلشن ناآفریدہ ہوں

ایک اور شعر جس میں یاسیت کا گہرا رنگ نمایاں ہے:

نغمہ ہائے غم کو ہی اے دل غنیمت جانیے

بے صدا ہوجائے گا یہ ساز ہستی ایک دن

شعر و ادب کے بارے میں غالب یوں انکشاف کرتے ہیں ’’بارہ برس کی عمر سے (میں)کاغذ نظم و نثر میں مانند اپنے نامہ اعمال کے سیاہ کررہا ہوں اور اس کا اظہار اپنی شاعری میں اس طرح کیا ہے:

ایک اہل درد نے سنسان جو دیکھا قفس

یوں کہا، آتی نہیں اب صدائے عندلیب

بال و پر دو چار دکھلاکر کہا صیاد نے

یہ نشانی رہ گئی ہے اب بجائے عندلیب

’’آپ بیتی مرزا غالب ‘‘ میں دس حصے مختلف عنوانات کے تحت درج ہیں لیکن سب آپس میں مربوط، پڑھتے چلے جائیے اور غالب کی دلی کیفیت ، شکست و ریخت کا احساس اور زندگی کے نشیب و فراز سے آگہی ملتی جائے گی یہ ہی کمال ڈاکٹر صاحب کا ہے، ویسے بھی کسی اور پر اور وہ بھی نابغۂ روزگار ہستی کی آپ بیتی تحقیقی کاوش اور محنت و لگن کی مرہون منت ہے، غالب وظیفہ خوار، کتاب کا چھٹا باب ہے 1850 ۔1857(جمعرات 4 جولائی 1850) مجھے شہنشاہ کے دربار میں بلایا اور خلعت وخطاب و فرمان سے سرفراز کیا کل (اگر) کوتوال شہر نے مجھے بدمعاش اور سرغنہ لکھا تھا تو میرا کچھ نہ گھٹا تھا ، آج بادشاہ دہلی نے نجم الدولہ ، (نظامِ جنگ) اور دبیرالملک کا خطاب دیا ہے تو کچھ بڑھ نہیں گیا، اب فروا سے قیامت میں دیکھنا ہے کہ مجھے کیا لکھا جاتا ہے، کس کام سے پکارا جاتا ہے اور وہاں میری کیا ارزش ہوتی ہے۔ اس شعر میں یہ کیفیت نمایاں ہے:

غالب وظیفہ خوار ہو، دو شاہ کو دعا

وہ دن گئے کہ کہتے تھے نوکر نہیں ہوں میں

15جولائی 1850کو ’’اسعدالاخبار‘‘ دہلی میں خبر شائع ہوئی کہ ان دنوں شاہ دیں پناہ نے جناب معلیٰ القاب، مرزا اسد اﷲ خان غالب بفرط عنایت اپنے حضور طلب کرکے ایک کتاب تواریخ کے لکھنے پر جو تیموریہ کے زمانے سے سلطنت حال تک ہو مامور کیا اور نجم الدولہ ، دبیر الملک ، اسد اﷲ خان بہادر نظام جنگ خطاب دے کر چھ پارچہ کا بیش بہا خلعت اور تین رتم جواہر عطا فرمائے، یقین ہے کہ تواریخ مذکور ایسی دلچسپ اور مثین عبارت میں لکھی جائے گی کہ ہر ایک اس کے لطیف عبارت سے فیض یاب ہوگا۔ اس تحریر میں مرزا غالب کی کامیابی کی چمک اور خوشیوں کی مہک جو پوشیدہ ہے اسے قاری محسوس کیے بنا نہیں رہ سکتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی وہ اپنے آپ کو حرماں نصیب کہنے میں بھی نہیں جھجکتے ہیں۔

غالب ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سے

بیٹھے ہیں ہم تہیۂ طوفاں کیے ہوئے

’’آپ بیتی مرزا غالب‘‘ کی زندگی اور ان کے عہد کی بہترین عکاسی کرتی ہے۔ غالب کا رہن سہن ، مزاج کی سادگی ، لباس کی تراش خراش اور رنگوں کے انتخاب سے بھی پتہ چلتا ہے۔ زرین اور ریشمی لنگیاں انھیں پسند نہیں، رنگو ں میں کالا، اودا او دھاریاں، سیاہ اودی اور زرد انھیں بھاتی ہیں، آم انھیں مرغوب ہیں جس کا ذکر جا بجا ان کی تحریروں میں ملتا ہے۔ قلعے میں مشاعرے پڑھنے کے لیے بلائے جاتے ہیں۔ بہادر شاہ ظفر کا زمانہ ہے ، بادشاہ نے قلعہ میں مشاعرہ مقرر کیا ہے۔ فارسی کا ایک مصرعہ اور ریختہ کا ایک مصرعہ طرح کرتے ہیں۔

غالب بادہ خوار تھے نمازی بھی نہ تھے ، ان کے چاہنے والے خصوصاً ان کے شاگرد خاص حالی نے نماز کی طرف رغبت دلانے کی کوشش کی ہے۔ غالب کو اپنی عبادت سے خالی زیست پر بہت شرمساری ہے۔ لکھتے ہیں ساری عمر فسق و فجور میں گزری کبھی نماز پڑھی نہ روزہ رکھا لیکن انھیں حضور پاک ﷺ کا امتی ہونے کے نجاطے بڑی امیدیں ہیں:

بہت سہی غم گیتی، شراب کم کیا ہے

غلام ِساقی کوثر ہوں مجھ کو غم کیا ہے

اس کی امت میں ہوں میں میرے رکیں کیوں کام بند

واسطے جس شہ کے غالب گنبد ِ بے در کھلا

باب نمبر10 دم واپس برسر راہ ہے میں غالب کے وقت آخر کی تفصیل ملتی ہے ۔ ڈاکٹر خالد ندیم کی صبح و شام کی محنت ادب سے محبت ایسا رنگ لائی جو قاری کی روح کو بالیدگی بخشتا ہے اور ڈھیر ساری معلومات کے در وا کرتا ہے۔ کتاب سال رواں کا بہترین تحفہ ہے۔

نسیم انجم

17 فروری 2019 ایکسپریس نیوز

 

 

Aap Beeti Mirza Ghalib

Dr. Khalid Nadeem

Recently Viewed Products

Aap Beeti Mirza Ghalib | Khalid Nadeem | آپ بیتی مرزا غالب

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart